وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کل نئی دہلی میں محکمہ ماہی پروری کے گروپ ’بی‘ اور ’سی‘ کے افسران کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کی

Posted On: 29 FEB 2024 8:43PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے 28.02.2024 کو نئی دہلی میں واقع کرشی بھون میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ کے گروپ ’بی‘ اور ’سی‘ کے افسران کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کی۔ میٹنگ میں محکمہ ماہی پروری کے جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XC13.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ محکمہ میں سیکشن اور یونٹ کی سطح پر کام کرنے والے اہلکار سب سے پہلے اس موضوع سے براہ راست نمٹتے ہیں اور اس کا حقیقی علم رکھتے ہیں اور پالیسی یا اسکیم کے نفاذ اور دیگر انتظامی طریقہ کار کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نبردآزما ہوتے ہیں۔ لہٰذا، وزیر موصوف نے ملازمین سے آراء/تجاویز اور اختراعی آئیڈیاز طلب کیے تاکہ محکمے کی پالیسی اور اسکیم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں پر مرکوز بنایا جاسکے اور ان کا مؤثر طریقے سے زمینی سطح پر نفاذ کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GUZR.jpg

اس تقریب میں محکمہ کے ملازمین نے جوش و خروش سے شرکت کی اور اپنے خیالات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ جناب پرشوتم روپالا نے بتایا کہ حکومت کسانوں اور ماہی گیری کے شعبے کی بہتری کے لیے ملازمین کی تجاویز پر غور کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IYMA.jpg

جناب پرشوتم روپالا نے یقین دلایا کہ محکمہ کے ملازمین کی تجویز پر مناسب طریقے سے غور کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004K5ZA.jpg

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO. 5542


(Release ID: 2010455) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi