وزارت خزانہ
سکریٹری خزانہ ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن کل نئی دہلی میں 48 ویں سول اکاؤنٹس ڈے تقریب کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے
Posted On:
29 FEB 2024 4:35PM by PIB Delhi
کل نئی دہلی میں انڈین سول اکاؤنٹس سروس کے یوم تاسیس کے موقع پر 48 واں سول اکاؤنٹس ڈے منایا جائے گا۔ ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن، سکریٹری خزانہ اور سکریٹری، محکمہ اخراجات، وزارت خزانہ، مہمان خصوصی کے طور پر تقریبات کی صدارت کریں گے۔
افتتاحی تقریب کے دوران پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کی ویب سائٹ لانچ کی جائے گی اور مختلف زمروں کے تحت ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔ دن کے دوران مندرجہ ذیل امور پر تین پینل مباحثے ہوں گے۔
- ہندوستانی سول اکاؤنٹس آرگنائزیشن کے لیے آگے کی راہ۔
- خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ بینکنگ انٹرفیس۔
- نقدی کے انتظام اور ڈیٹا پر مبنی گورننس کے لیے بطور امداد پی ایف ایم ایس - ایس این اے اسپرش پر توجہ خصوصی کے ساتھ۔
پبلک فنانشل ایڈمنسٹریشن میں تاریخی اصلاحات کے نتیجے میں، یکم مارچ 1976 کو صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے آرڈیننس کے نفاذ کے ذریعے مرکزی حکومت کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کو آڈٹ سے الگ کر دیا گیا جس سے محکمہ جاتی اکاؤنٹس کی راہ ہموار ہوئی۔ نتیجتاً، انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کی تشکیل 1976 میں ہوئی تھی اور اس کی سربراہی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کرتے ہیں۔ ہر سال یکم مارچ کو یہ تنظیم اپنا یوم تاسیس مناتی ہے۔
یکم مارچ کو منائے جانے والے اپنے 48 ویں یوم تاسیس کے موقع پر، انڈین سول اکاؤنٹس سروس، جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ڈیٹا پر مبنی فیصلے کے لیے محفوظ اور موثر مالیاتی انتظام کے مقصد سے اِنڈ ٹو اِنڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اپنی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا جاری رکھے گی۔
انڈین سول اکاؤنٹس آرگنائزیشن کے افسران اور عملہ، سکریٹریز، حکومت ہند کے مالیاتی مشیر، محکمہ اخراجات اور حکومت ہند کی دیگر وزارتوں/محکموں کے دیگر سینئر افسران، ریٹائرڈ آئی سی اے ایس افسران، بینکوں اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران وغیرہ بھی ان تقریبات میں شرکت کریں گے۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO. 5544
(Release ID: 2010393)
Visitor Counter : 64