وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کل نئی دہلی میں ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے گروپ ’B‘ اور ’C‘ کے افسران کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 29 FEB 2024 6:43PM by PIB Delhi

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کل نئی دہلی کے کرشی بھون میں ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے گروپ ’B‘ اور ’C‘ کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی۔ ملازمین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے اور لوگوں پر مرکوز حکمرانی کے ماڈل کے نفاذ کی پالیسی کے تحت ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کی طرف سے اس تعاملی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں محکمہ مویشی پروری و ڈیری کے سیکرٹری کے علاوہ محکمہ کے سینیئر افسران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں، جناب پرشوتم روپالا نے گروپ ’B‘ اور ’C‘ کے عہدیداروں سے تجاویز دینے کو کہا جس سے حکومت کی اسکیموں کو بہتر بنانے اور وزارتوں کے ذریعہ مؤثر عمل آوری میں مدد ملے گی۔ جناب روپالا نے بتایا کہ حکومت کسانوں اور مویشیوں کے شعبے کی بہتری کے لیے ملازمین کی تجاویز پر غور کرے گی۔

مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ دونوں محکموں کی تجاویز کا مناسب خیال رکھا جائے گا۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5539



(Release ID: 2010392) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi