وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے بہت مختصر فاصلے کے ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیابی سے فلائٹ ٹیسٹ کیا

Posted On: 29 FEB 2024 7:04PM by PIB Delhi

ڈی آر ڈی او نے 28 اور 29 فروری 2024 کو انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج، چاندی پور سے اڈیشہ کے ساحل پر زمین پر مبنی پورٹیبل لانچر سے بہت کم فاصلے تک مار کرنے والے ایئر ڈیفنس سسٹم (وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس) میزائل کے دو کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کئے۔ یہ ٹیسٹ مختلف انٹرسیپشن کے منظرناموں کے تحت تیز رفتار بغیر پائلٹ والے فضائی اہداف کے تعلق سے کیے گئے تھے۔ تمام آزمائشی پروازوں کے دوران، اہداف کو میزائلوں کے ذریعے روک کر تباہ کر دیا گیا، جس سے مشن کے مقاصد حاصل ہوگئے۔

وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس ایک مین پورٹ ایبل ایئر ڈیفنس سسٹم (ایم اے این پی اے ڈی) ہے جسے ریسرچ سینٹر امارات (آر سی آئی) نے دیگر ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں اور ہندوستانی صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ وی ایس ایچ او آر اے ڈی اے ایس میزائل میں بہت سی نئی ٹیکنالوجیز شامل ہیں جن میں چھوٹے ری ایکشن کنٹرول سسٹم (آر سی ایس) اور انٹیگریٹیڈ ایویونکس شامل ہیں، جن کی کامیابی ٹیسٹوں کے دوران ثابت ہوئیں۔ میزائل کو دوہری تھرسٹ سالڈ موٹر کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور اس کا مقصد مختصر فاصلے پر کم اونچائی والے فضائی خطرات کو بے اثر کرنا ہے۔ لانچر سمیت میزائل کے ڈیزائن کو آسان نقل پذیری کو یقینی بنانے کی خاطر انتہائی بہتر بنایا گیا ہے۔ فلائٹ ٹیسٹ کو ہندوستانی فوج کے عہدیداروں، مختلف ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں کے سینئر سائنس دانوں اور صنعتی شراکت داروں نے دیکھا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج اور صنعت کو کامیاب ترقیاتی آزمائشوں میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا میزائل مسلح افواج کو مزید تکنیکی تقویت دے گا۔

سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او نے میزائل کے ڈیزائن اور ترقی میں شامل پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

 

******

 

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO. 5543



(Release ID: 2010389) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi