شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی مرکزی وزارت نے بھوون پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے شہری فریم سروے پر اسرو کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 29 FEB 2024 1:56PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کے تحت نیشنل سیمپل سروے آرگنائزیشن (این ایس ایس او) (فیلڈ ورک ڈویژن- ایف او ڈی) نےشہری فریم سروے (یوا یف ایس) کی سہولت کیلئے  انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے ماتحت نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت، جدید ترین جیو آئی سی ٹی ٹولز اور ٹیکنالوجیز کو ڈیجیٹل موڈ میں بھون پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے استعمال کیا جائے گا۔ ایم او یو پرجناب  سبھاش چندر ملک، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، این ایس ایس او، ایم او ایس پی آئی اور ڈاکٹر سرینواس راؤ ایس، ڈپٹی ڈائریکٹر، بی جی ڈبلیو ایس اے، این آر ایس سی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر این آر ایس سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرکاش چوہان، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ونود کمار اور یو ایف ایس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل روشن کمار چودھری موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B4J4.jpg

شہری جغرافیائی تقسیم کے ڈھانچے کو منظم کرنے کے لیے شہری ساخت کا سروے پانچ سالوں کے لیے مختلف مراحل میں کیا جاتا ہے جو نیشنل سیمپل سروے آرگنائزیشن (این ایس ایس او) کیلئے بڑے پیمانے پر سماجی و اقتصادی سروے کرنے کے لیے شہری شعبے میں نمونے تیار کرتا ہے۔یوایف ایس نے پہلی بار 22-2017 کے مرحلے کے دوران ڈیجیٹل طور پر بھوون پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے 5300 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کیا تھا۔ موجودہ مرحلے (2027-2022) میں، بھوون پلیٹ فارم پر بنائے گئے موبائل، ڈیسک ٹاپ اور ویب پر مبنی جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) سلوشنز کے بہتر ورژن کے ساتھ تقریباً 8134 شہروں کے لیے سروے کی کارروائیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ایم او یو میں نیشنل سیمپل سروے آرگنائزیشن (این ایس ایس او) کے ذریعے شہری فریم سروے ڈیٹا کی جیو ٹیگنگ کے لیے موبائل ایپلیکیشن کی ترقی/بہتری، نگرانی کے لیے ویب پورٹل، سسٹم سے تیار کردہ تصدیق، موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے جمع کردہ ڈیٹا کی ویژولائزیشن، ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ امیجری کا استعمال کرکے یو ایف ایس کے  بلاک، IV-یونٹ، وارڈ اور شہر کی حدود کا تعین کیا گیا ہے۔ مفاہمت نامے کے تحت، نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی) این ایس ایس او کے عہدیداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیےیہ سہولیات فراہم کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M2MB.png

 

اس تعاون کا مقصد اربن فریم سروے (یو ایف ایس) کو اینالاگ سے ڈیجیٹل موڈ میں تبدیل کرنا ہے۔ اس سے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کو شہری فریم کو باقاعدگی سے اور بروقت اپ ڈیٹ کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

*****

ش ح – ع ح- م ش

U: 5513



(Release ID: 2010266) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Tamil