کوئلے کی وزارت

مشن لائف: کوئلے کے شعبے میں ماحولیاتی پائیداری اور منصفانہ منتقلی

Posted On: 29 FEB 2024 1:51PM by PIB Delhi

حکومت ہند کوئلے کے ایک پائیدار شعبے کے لیے کوئلے پر منحصر برادریوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ماحولیاتی پائیداری کو متوازن کرتے ہوئے  اور  ہندوستان کی توانائی کی سلامتی میں کوئلے کے شعبے کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے پرعزم ہے۔ اس عزم کے ایک حصے کے طور پر، کوئلہ کی وزارت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیے گئے مشن لائف (ماحولیات  کے لیے طرز زندگی) کے اصولوں کو کوئلہ کے شعبے میں مربوط کر رہی ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کی تخفیف کے صف اوّل پر انفرادی عمل کو رکھ کرماحولیاتی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

کوئلے کے شعبے میں، کوئلہ کی وزارت کی رہنمائی میں پائیدار اور ماحول دوست اقدام کو نافذ کرنے کے علاوہ، کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یوز مشن لائف کے ساتھ ہم آہنگ پروگراموں کو فعال طور پر منعقد کر رہے ہیں تاکہ ملازمین اور کوئلے پر منحصر برادریوں کے درمیان مستحکم  اور ماحول دوست اور پائیدار طرز زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کامقصد اس  سیارے کے حامی اقدار کے لیے وقف افراد کی کمیونٹی کو فروغ دینا ہے۔ ان کوششوں میں کچرے کو کم کرنے کے اصولوں پر توجہ مرکوز کرنے والی آگاہی مہمات شامل ہیں، جن میں رد کرنا، کم کرنا، دوبارہ استعمال کرنا، مرمت کرنا اور ری سائیکل کرنا (5 آر) شامل ہیں۔ "اپنے درخت کو جانیں" کے مباحثے اور پائیدار فوڈ سسٹم پروگرام جیسے واقعات بھی ان اقدامات کا حصہ ہیں۔ مزید برآں، ان کوششوں میں پھل والے پودوں کی تقسیم، مضمون نویسی اور کوئز مقابلوں کی انعقاد، اور ملازمین اور مقامی کمیونٹیز دونوں کو فعال طور پر شامل کرنے کے لیے سائیکلنگ ایونٹس شامل ہیں۔ مزید برآں، ملازمین اور مقامی کمیونٹیز کو ماحولیاتی ذمہ دارانہ رویوں کو اپنانے کے لیے تعلیم دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پلاسٹک ویسٹ اور ای ویسٹ اکٹھا کرنے کی مہم، صفائی کے اقدامات، اور گھریلو کھاد سازی  پر سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

لقگقں پر مرتکز سبز کاری اقدام - بائیو ریکلیمیشن/پلانٹیشن کے ایک حصے کے طور پر، کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یوز پائیدار ماحولیاتی طریقوں کے لیے مستقل اور لگن سے کام کر تے رہے ہیں۔ ان کی بنیادی توجہ کوئلے کی کان کنی سے وابستہ کاربن اثرات کو وسیع شجرکاری پروگراموں جس میں مقامی انواع بشمول پھل والے پودے شامل ہیں، کے ذریعے کم کرنے پر مرکوز ہے ۔ یہ اقدامات مختلف مقامات پر محیط ہیں، جن میں اووربرڈن (او بی) ڈمپ، ہول سڑکیں، کان کے اطراف، رہائشی کالونیاں، اور لیز ایریا سے باہر دستیاب زمین شامل ہیں۔ اس کا مقصد ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دے کر مقامی کمیونٹیز کو فائدہ پہنچانا ہے۔ مناسب کمانڈ ایریاز میں ہائی ٹیک کاشتکاری، بانس کے پودے لگانے، سیڈ بال پلانٹیشن، گھاس لگانے، اور میاواکی طریقہ جیسی جدید تکنیکوں کو استعمال کرتے ہوئے، انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں (مالی سال 2019-20 سے مالی سال 2023-24 جنوری تک) کامیابی سے 235 لاکھ سے زیادہ مقامی پودے لگائے ہیں۔  اس وسیع کوشش نے 10,784 ہیکٹر سے زیادہ کے رقبے کا احاطہ کیا ہے، جس نے کاربن سنک کو بڑھانے اور مقامی کمیونٹیز کے لیے سرسبز ماحول کو فروغ دینے میں خاطر خواہ حصہ ڈالا ہے۔ مزید برآں، یہ پی ایس یوز ہر سال پھلوں والے پودے مقامی کمیونٹیز میں تقسیم کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001940W.png

سملیسوری او سی پی، ایم سی ایل میں اووربرڈن ڈمپ پر شجرکاری

 

کوئلے کے شعبے کے ایکو مائن سیاحت کے کمیونٹی پر مبنی اقدام میں، کول/لگنائٹ پی ایس یوز مقامی سیاحت کو بڑھانے اور کان کنی کے علاقوں میں تحفظ کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، بحالی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ ڈالتے ہیں۔ اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، یہ پی ایس یوز ڈی کولڈ علاقوں پر ایکو پارکس، ایکو سیاحت سائٹس، اور ایکو ریسٹوریشن سائٹس تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ کانکنی والے سیاحتی مقامات مختلف سماجی تقریبات، تفریحی سرگرمیوں، صبح کی سیر، یوگا، مراقبہ، اور مقامی کمیونٹیز اور سیاحوں کے لیے بھی جگہوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں (مالی سال 2019-20 سے لے کر مالی سال 2023-24 تک)، کول/لگنائٹ پی ایس یوز نے کامیابی کے ساتھ 16 ایکو پارکس/مائن سیاحت سائٹس قائم کی ہیں، جن میں سے 7 ایسی سائٹس کو بغیر کسی رکاوٹ کے مقامی سیاحت سرکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ مستقبل کے منصوبوں میں آنے والے سالوں میں 23 نئے ایکو پارکس/ مائن ٹورزم سائٹس کی ترقی شامل ہے، جس میں مقامی کمیونٹیز کے لیے پائیدار اور پرکشش جگہیں بنانے کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BPCB.png

این سی ایل کے ذریعہ تیار کردہ نگاہی  ایکو- پارک اور چندر شیکھر آزاد ایکو پارک

 

پائیدار ترقی کے ہدف 6 (ایس ڈی جی  6) کے ایک حصے کے طور پر سب کے لیے پانی اور صفائی ستھرائی کی دستیابی اور پائیدار انتظام کو یقینی بنانے کے لیے، جیسا کہ 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں بیان کیا گیا ہے، کول/لگنائٹ پی ایس یوز کان کے پانی کے تحفظ اور موثر استعمال پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ مناسب  پانی کی صفائی کی تکنیکوں کے نفاذ کے ذریعے، اس پانی کو محفوظ کیا جاتا ہے اور اسے کمیونٹی کے استعمال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کوئلہ/لگنائٹ پبلک پی ایس یوز گھریلو استعمال اور آبپاشی جیسے سماجی مقاصد کے لیےدونوں  فعال اور ترک شدہ کانوں سے، کان کے پانی کے موثر استعمال میں سرگرم عمل ہیں۔ پانی کو ذخیرہ کرنے کے طریقوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ، کانوں کی خالی جگہوں کو مچھلی کی زراعت اور پانی کے کھیلوں کی سہولیات میں تبدیل کرنے پر خاص زور دیا جاتا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں (مالی سال 2019-20 سے مالی سال 2023-24 جنوری تک)، 16,808 لاکھ کلو لیٹر (ایل کے ایل) کان کا پانی کمیونٹی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے کوئلہ والی ریاستوں کے 981 گاؤں میں سالانہ تقریباً 17.7 لاکھ لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ یہ مشترکہ کوشش نہ صرف حکومت ہند کے جل شکتی ابھیان سے ہم آہنگ ہے بلکہ ایس ڈی جی 6 کے حصول میں بھی اہم تعاون پیش کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W9LV.png

سی سی ایل میں کاشت کے لیے استعمال کیا گیا خارج شدہ کان کا پانی

 

اوور برڈن کا فائدہ مند استعمال، خاص طور پر ایم سینڈ کی پیداوار میں، مقامی کمیونٹیز کو بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔ اوپن کاسٹ کان کنی کے دوران، کوئلے کے ذخائر کے اوپر اضافی مٹی اور چٹانیں نکال کر ضائع کر دی جاتی ہیں، جس سے بکھری چٹان کے ڈھیر بن جاتے ہیں جو ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے محتاط منصوبہ بندی اور انتظام کی ضرورت  پیدا کرتاہے۔ کول/لگنائٹ پی ایس یوز نے او بی پروسیسنگ پلانٹس اور ایم - سینڈ پلانٹس قائم کرکے ایک اختراعی طریقہ اختیار کیا ہے تاکہ اس عمل کو کم لاگت  والا اور ماحولیاتی طور پر پائیدار بنایا جا سکے اور ایم - سینڈ پلانٹس کو 4 او بی  پروسیسنگ پلانٹس اور 5 او بی کو شامل  کیا ہے۔ اوور برڈن  سے ایم – سینڈ  (ریت)پیدا کرنے کی پہل ریت کے لیے  ساحل دریا کی کان کنی پر انحصار کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ دریا کے ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنے اور روایتی ریت نکالنے کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے اہم ہے۔ ایم - سینڈ کی پیداوار کے لیے اوور برڈن کا فائدہ مند استعمال، جیسا کہ کول/لگنائٹ پی ایس یوز نے شروع کیا ہے، ماحولیات، معیشت اور مقامی کمیونٹیز کی مجموعی بہبود کے لیے مثبت اثرات کے ساتھ ایک جامع حل پیش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GUUG.png

ڈبلیو سی ایل میں ایم سینڈ پلانٹ پر اوور برڈن

 

کمیونٹی پر مرکوز اقدامات کے تسلسل میں، توانائی کی کارکردگی کے اقدامات پر توجہ ماحولیاتی پائیداری اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود دونوں کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر نمایاں ہے۔ کوئلہ کی وزارت مالی سال 2021-22 سے کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یوز میں ان اقدامات کی سرگرمی سے نگرانی کر رہی ہے، جو توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ توانائی کی کارکردگی کے لیے کول/لگنائٹ پی ایس یوز کی مشترکہ کوششوں نے کمیونٹی کے لیے ٹھوس فوائد حاصل کیے ہیں۔ منجملہ دیگر کےایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ 4.33 لاکھ روایتی لائٹس کی تبدیلی، 5554 توانائی سے چلنے والے ایئر کنڈیشنرز لگانا، 84494 سپر پنکھے، 215 الیکٹرک گاڑیوں کی تعیناتی، اور 1640 موثر واٹر ہیٹر کے استعمال جیسے اقدامات کے نتیجے میں قابل ذکر بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے 14.34 کروڑ کے ڈبلیو ایچ یونٹس کے تحفظ کا مشاہدہ کیا ہے، جس سے 107.6 کروڑ روپے کی کافی بچت ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں سی او2 کے اخراج میں 1.17 لاکھ ٹن  کی کمی واقع ہوئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ توانائی کی بچت کے ان اقدامات نے نہ صرف معاشی بچت میں حصہ ڈالا ہے بلکہ ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ یہ 2030 تک اپنے جی ڈی پی کے اخراج کی شدت کو 45 فیصد تک کم کرنے کے لیے ہندوستان کی وسیع تر عزم کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جیسا کہ اپ ڈیٹ کردہ قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) میں بیان کیا گیا ہے۔ توانائی کی کارکردگی کے ان اقدامات کو لاگو کر کے، کول/لگنائٹ پی ایس یوز نہ صرف ماحولیاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ کمیونٹی کی بہتری کے لیے بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔ نتیجے میں لاگت کی بچت اور کاربن کے اثرات میں کمی سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ پہنچتا ہے، جو ایک صحت مند اور زیادہ لچکدار کمیونٹی کو فروغ دینے میں پائیدار طریقوں کے اٹوٹ کردار پر زور دیتا ہے۔

کوئلہ کی وزارت وژن انڈیا @ 2047 کے ایک حصے کے طور پر "منصفانہ منتقلی" کے تصور کو ترجیح دیتی ہے، اور طویل مدت کے لیے  اس کے کافی اور پائیدار اثرات کو تسلیم کرتی ہے۔ کوئلہ کی وزارت نے منصفانہ منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مخصوص مقاصد کی وضاحت کی ہے، جس میں متاثرہ کمیونٹیز کو ان کی روزی روٹی کے تحفظ اور ترک شدہ اور بند کوئلے کی کانوں کے معاشی تنوع کے ذریعے سماجی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے مدد شامل ہے۔ توجہ ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے، زمین اور اثاثوں کی اصلاح اور دوبارہ تعمیر جیسے اقدامات کو شامل کرنے پر  مرکوزہے۔ کانوں کی بندش کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک ٹھوس کوشش میں، کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یوز، وزارت کوئلہ کی رہنمائی میں، پائیدار اور ماحول دوست اقدامات کو فعال طور پر نافذ کر رہے ہیں۔ یہ اقدامات منصفانہ   منتقلی اور ماحولیاتی پائیداری کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہیں۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ رب (

U. No.5514

 



(Release ID: 2010234) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Kannada