کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان نے ابوظہبی میں جاری 13ویں ڈبلیو ٹی او کی وزارتی کانفرنس میں ڈیجیٹل صنعت کاری کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت پر زور دیا

Posted On: 29 FEB 2024 2:29PM by PIB Delhi

ہندوستان نے 29 فروری 2024 کو 13ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس میں ای کامرس پر ورکنگ سیشن میں ڈیجیٹل صنعت کاری کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی معیشت کا یہ ابھرتا ہوا شعبہ کس طرح کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سیز) سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا وعدہ کرتا ہے۔ ہندوستان نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈبلیو ٹی او کے اراکین کے لیے تمام پالیسی متبادل کے طورپر  دستیاب ہونے چاہئیں۔

ہندوستان نے اس بات پر زور دیا کہ فی الحال ترقی یافتہ ممالک میں واقع  چند ادارے عالمی ای کامرس کے منظر نامے پر حاوی ہیں۔ ہندوستان نے نشاندہی کی کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان ایک بڑی ڈیجیٹل تقسیم عالمی ای کامرس میں ترقی پذیر ممالک کی شرکت کو بڑھانا مشکل بناتی ہے۔

ہندوستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈیجیٹل انقلاب ابھی  اپنی شکل اختیار کر رہا ہے اور ٹیکنالوجیز جیسے اضافی مینوفیکچرنگ اور تھری ڈی پرنٹنگ، ڈیٹا اینالیٹکس، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگس وغیرہ کی توسیع سے الیکٹرانک ٹرانسمیشن پر  کسٹم ڈیوٹی پر موقوف کے پہلوؤں کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہےخاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور ایل ڈی سی کے لیے۔

ہندوستان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو اپنے گھریلو جسمانی اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، معاون پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک بنانے اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کی اپنی ڈیجیٹل تبدیلی جدت طرازی پر اس کے اٹل یقین اور تیز رفتار عمل آوری کے عزم سے کارفرما ہے۔

ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) اپروچ کے ذریعے، ہندوستان ،جدت طرازی کو فروغ دے رہا ہے، ٹیکنالوجی کو جمہوری بنا رہا ہے اور ڈیجیٹل کاروبار کے لیے مسابقتی ایکو سسٹم کو فروغ دے رہا ہے۔ ڈی پی آئی نے کامرس، کریڈٹ، ہیلتھ کیئر، ادائیگیوں، ای گورننس، شہری خدمات جیسے شعبوں میں قومی ٹیکنالوجی  کاانقلاب برپا کیا ہے۔ ہندوستان کا اپنا تجربہ بتاتا ہے کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ہنر، تعلیم اور اہل  پالیسیوں پر وسیع زور ،آبادی کے پیمانے پر تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کا باعث بنا ہے۔

********

ش ح – ع ح –م ش

U: 5516



(Release ID: 2010182) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil