مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
این آئی سی ایف اور آئی ٹی یو نے کامیابی کے ساتھ این آئی سی ایف ، ڈی ای ایل میں 26 اور 27 فروری 2024 کو ‘‘معیارات قائم کرنے میں اثرانگیزی میں خلاکو کودور کرنے’’ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا
Posted On:
27 FEB 2024 8:54PM by PIB Delhi
ورکشاپ کا مقصد معلومات اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی معیار کاری کے میدان میں آئی ٹی یو کے کام کے بارے میں معلومات کو وسیع اور گہرا کرنا ہے
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن نئی دہلی میں 26 اور 27 فروری 2024 کو ‘‘معیار کاری میں اثرانگیزی میں خلا (بی ایس جی) کو دور کرنے ’’ پر ایک دو روزہ ورکشاپ کا اشتراک کررہا ہے۔یہ اشتراک جنیوا میں فنانس (این آئی سی ایف) اور بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) سکریٹریٹ کے ساتھ اس کے ایریا آفس برائے جنوبی ایشیا اور انوویشن سنٹر، دہلی کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔
این آئی سی ایف وزارت مواصلات کا ایک ‘اتکرش’ تسلیم شدہ مرکزی تربیتی ادارہ ہے جو محکمہ ٹیلی کام اور محکمہ ڈاک کی تربیتی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
آئی ٹی یو ایریا آفس فار ساؤتھ ایشیا اینڈ انوویشن سنٹر، دہلی، 2023 میں دہلی میں قائم کیا گیا تھا تاکہ جنوبی ایشیا میں حکومتوں، صنعتوں اور تعلیمی اداروں کو یکجا کیا جا سکے تاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی کو ممکن بنایا جا ئے، ڈیجیٹل تقسیم اور معیار کاری کے فرق کو ختم کیا جا سکے۔ عالیہ
اور آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز، خدمات اور ایپلیکیشنز کو زیادہ موثر اور کم خرچ بنانے کے لیے جدت کو فروغ دیناجاسکے۔
رکن (فنانس)، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، جناب منیش سنہا اورجناب آر شکایا، سینئر مشیر، آئی ٹی یو، نے مشترکہ طور پر 2 روزہ بی ایس جی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔
جناب سنہا نے اس بی ایس جی ورکشاپ کے لیے آئی ٹی یو ورڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے-24) کے پیش خیمہ کے طور پراین آئی سی ایف اورآئی ٹی یو ایریا آفس کے ہاتھ ملانے پر خوشی کا اظہار کیا اور شرکاء سے زور دے کر کہا کہ وہ اس اہم موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ آئی ٹی یو کے سینئر مشیر نے تمام رکن ممالک خصوصاً کم ترقی یافتہ ممالک اور چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں کی فعال شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے آئی ٹی یو کے مختلف شعبوں میں ایک فرد، صنعت اور بڑے پیمانے پر عالمی شہری کو شراکت دینے کے فوائد بھی بیان کئے۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل، این آئی سی ایف، محترمہ مادھوی داس نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیت سازی کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ عالمی سطح پر ہندوستانی حکومت اور صنعت کی آواز کو اورزیادہ موثربنایا جاسکے۔
ورکشاپ میں ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ(ڈی او ٹی) ، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی) ، سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی ڈاٹ)، ٹیلی کام اسٹینڈرڈز ڈیولپمنٹ سوسائٹی آف انڈیا (ٹی ایس ڈی ایس آئی)، ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز بشمول بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور دیگر پرائیویٹ ٹیلیکو، مینوفیکچررز اور دیگرسینئر افسران نے شرکت کی۔
دو روزہ پروگرام میں موضوع کے مختلف پہلوؤں پر 4 اجلاس منعقد ہوئے۔
پہلے جلسہ میں آئی ٹی یو سے جناب رابرٹ کلارک نے شرکاء کو آئی ٹی یو کی مختلف سرگرمیوں، اس کی ساخت اور افعال اور عمل سے متعارف کرایا۔ اس سیشن نے تمام شرکاء کو آئی ٹی یو میں آئی سی ٹی معیار کاری کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کی۔
پہلے دن دوسرے جلسہ کی رہنمائی آئی ٹی یو بی ایس جی ٹیم نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں واقع ہیڈ کوارٹر سے آن لائن کی تھی۔ سیشن کا مقصد شرکاء کو تجزیہ کے ساتھ ساتھ نئے بی ایس جی پروگرام سے روشناس کرانا تھا۔ اس جلسہ میں بی ایس جی اور انسانی حقوق پر انٹرایکٹو کوئزز کا بھی ا ہتمام کیا گیا جبکہ کیس اسٹڈیز کا کام بی ایس جی کے مختلف جہتوں پر تربیت دینے والے اہلکاروں کوسونپا گیا۔ شرکت کے پہلوؤں اور تحریری شراکت کے مختلف مراحل ، مسودہ تیار کرنا، جمع کروانا، حمایت حاصل کرنا اور آخر میں منظوری حاصل کئے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسرے دن کے پہلے سیشن کا مقصد شرکاء کو معیار سازی کے عمل میں مقاصد کی نشاندہی کرنے، اسٹڈی گروپ کے اجلاس میں مداخلت کرنے، رول پلے کی مشقیں، سمولیشن سیشنز اور معیارات کی ترقی کے عمل میں رہنما بننے کے طریقہ سے روشناس کرانا تھا۔
فائنل سیشن کا مقصد شراکت داروں کی مؤثرتعاون، تحریر، شراکت اور کردار ادا کرنے کے بارے میں سمجھوتہ کو آگے بڑھانا تھا۔
ورکشاپ کا اختتام ڈبلیو ٹی ایس اے-24 کے مختصر جائزہ کے ساتھ ہوا۔جس کی میزبانی دہلی میں 14 سے 24 اکتوبر 2024 تک کی جا رہی ہے۔
صنعت کے رہنماؤں سمیت شرکاء نے ورکشاپ کی تعریف کی کیونکہ اس نے انہیں ڈبلیو ٹی ایس اے-24 کی تیاری اور تنظیم کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے میں مدد کی، جو کہ نئی دہلی (15-24 اکتوبر 2024) میں منعقد ہوگی۔
************
ش ح۔ اس۔ف ر
(U: 5506)
(Release ID: 2010089)
Visitor Counter : 67