وزارتِ تعلیم
تعلیم اور ہنر کے فروغ کے موضوع پر بھارت -امریکی ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ ورچوئل وسیلے سے منعقد کی گئی
چار ذیلی کمیٹیوں نے تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ میں تعاون کے لیے ویژن اور مقاصد پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
27 FEB 2024 8:02PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ پر بھارت -امریکہ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ آج ورچوئل وسیلے سے منعقد کی گئی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی بنیاد رکھی۔
مذکورہ میٹنگ کی مشترکہ صدارت اعلیٰ تعلیم کے محکمے کی بین الاقوامی تعاون کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتا پرساد اور امریکہ کے تعلیم کے محکمے کےبین لااقوامی امور کے کار گزار ڈائریکٹر جناب رافیل نیوریز نے کی۔
تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ پر بھارت -امریکی ورکنگ گروپ کی افتتاحی میٹنگ 22 مئی ، 2023 ء کو منعقد کی گئی تھی ، جس کے بعد مندرجہ ذیل شعبوں کو حل کرنے کے لیے چار ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں :
- بھارت اور امریکہ ایچ ای آئیز کے درمیان میچ میکنگ: اس شراکت داری سے ، طلباء/فیکلٹی کے تبادلے، بھارتی کیمپس میں بین الاقوامی کاری اور اعلیٰ تعلیم میں شمولیت کی سہولت فراہم ہوتی ہے۔
- نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری: تحقیق، افرادی قوت کی تربیت اور تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے فنڈنگ میں نجی شعبے کو شامل کئے جانے کی سہولت فراہم ہوتی ہے۔
- ہنر مندی اور پیشہ ورانہ تعلیم : تعاون، ہنر مندی سے متعلق سرٹیفکیٹ کی شناخت اور کارکن کی نقل و حرکت کے موقعوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
- سرٹیفیکیشن اور پہچان: اس کا مقصد قابلیت کی شناخت کو ہموار کرکے طلباء کی نقل و حرکت کو آسان بنانا اور نصاب اور کریڈٹ فریم ورک پر یونیورسٹی کے تعاون کو تلاش کرنا ہے۔
آج منعقد ہونے والی میٹنگ کے دوران، ہر ذیلی کمیٹی کے اراکین نے افرادی قوت کے چیلنجوں سے نمٹنے، تعلیمی تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر سیکھنے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مخصوص مقاصد کے ساتھ اہداف کی نشاندہی کی۔ ذیلی کمیٹی کے ، ان ارکان میں سرکاری افسران، ماہرین تعلیم اور صنعت سے تعلق رکھنے والے عہدیدار شامل تھے ، جنہوں نے اپنے ویژن اور اہداف کے بارے میں بتایا اور مزید عمل آوری اور عملی منصوبے کی راہ ہموار کی۔
مذکورہ میٹنگ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچی ، جس میں دونوں ممالک نے تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ میں تعاون کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔ یہ ذیلی کمیٹیاں آئندہ وقت میں مشترکہ کوششوں کو مزید آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہوں کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کے عمل کو جاری رکھیں گی۔
*************
(ش ح - ش م - ع ا )
U. No. 5504
(Release ID: 2010074)
Visitor Counter : 50