ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندریادو نے بھارت میں چیتے کی صورتحال پر رپورٹ جاری کی


بھارت نےچیتے کی آبادی کےپانچویں دور کا تخمینہ لگایا

Posted On: 29 FEB 2024 10:48AM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے 29 فروری 2024 کو نئی دہلی میں بھارت میں چیتوں کی صورتحال  پر رپورٹ جاری کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DD1Q.jpg

چیتے کی آبادی کے پانچویں دور کا تخمینہ نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے ‘‘شیروں کی نگرانی، ساتھی شکاریوں، شکار اور ان کے رہائش گاہ’’ کی چار سالہ نگرانی کی مشق کے حصے کے طور پرٹائیگر رینج کی ریاستوں میں ریاستی جنگلات کے محکموں کے تعاون سے لگایا گیا ہے۔ یہ مشق ملک کی تحفظاتی کوششوں کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BWZ7.jpg

کلیدی نتائج:

ہندوستان میں چیتے کی آبادی کا تخمینہ 13,874 (رینج: 12,616 - 15,132) افراد پر لگایا گیا ہے، جبکہ 2018 میں 12852 (12,172-13,535) افراد کے ساتھ نمونے لیے گئے  تھے یہ تعداد 2018کے مقابلے مستحکم آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ تخمینہ ہمالیہ اور ملک کے نیم بنجر حصے  میں 70فیصد چیتے کی رہائش گاہ کی آبادی کو ظاہر کرتا ہے، جہاں شیروں کی رہائش گاہ نہیں ہیں اس کے نمونے نہیں لیے گئے۔

وسطی ہندوستان میں چیتے کی ایک مستحکم یا قدرے بڑھتی ہوئی آبادی (2018: 8071, 2022: 8820) ا دکھائی دیتی ہے جبکہ شیوالک پہاڑیوں اور گنگا کے میدانی علاقوں میں (2018: 1253، 2022: 1109) کمی واقع ہوئی۔ اگر ہم پورے ہندوستان میں 2018 اور 2022 دونوں میں نمونے لینے والے علاقے کو دیکھیں تو وہاں سالانہ 1.08فیصد کی نمو ہے۔ شیوالک پہاڑیوں اور گنگا کے میدانی علاقوں میں، سالانہ -3.4فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ سب سے زیادہ ترقی کی شرح وسطی ہندوستان اور مشرقی گھاٹوں میں 1.5فیصد رہی۔

ملک میں چیتے کی سب سے زیادہ آبادی - 3907 (2018: 3421) مدھیہ پردیش میں ہے، اس کے بعد مہاراشٹر (2022: 1985؛ 2018: 1,690)، کرناٹک (2022: 1,879؛ 2018: 1,783؛ 2018: 2021) اور تملناڈو 2018: 868) میں ہے۔ چیتے کی سب سے زیادہ آبادی والے ٹائیگر ریزرو یا  مقامات، ناگراجوناساگر سری سائلم (آندھرا پردیش)، اس کے بعد پنا (مدھیہ پردیش)اور ست پورہ (مدھیہ پردیش) ہیں۔

ہندوستان میں چیتے کی آبادی کے تخمینے کا پانچواں دور (2022) شیروں کی 18 ریاستوں کے اندر جنگلاتی رہائش گاہوں پر توجہ مرکوز ہے، جس میں شیروں کے تحفظ کے چار بڑے  تحفظاتی مقامات شامل ہیں۔ غیر جنگلاتی رہائش گاہیں، بنجر، اور 2000 ایم ایس ایل (30~فیصد رقبہ) سے زیادہ بلند ہمالیہ  میں چیتے کے لیے نمونے نہیں لیے گئے۔ اس تخمینے کے دور  نے گوشت خوروں کی علامات اور شکار کی کثرت کا اندازہ لگانے کے لیے 6,41,449 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ایک فٹ سروے کیا۔ کیمرہ ٹریپس کو 32,803 مقامات پر حکمت عملی کے ساتھ رکھا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کل 4,70,81,881 تصاویر حاصل کی گئیں، جس کے نتیجے میں چیتے کی 85,488 تصویریں اتاری  گئیں۔

نتائج چیتے کی آبادی کے تحفظ میں محفوظ علاقوں کے اہم کردار کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اگرچہ شیر کے ذخائر اہم گڑھ کے طور پر کام کرتے ہیں، لیکن محفوظ علاقوں سے باہر تحفظ کے خلا کو دور کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ تنازعات کے بڑھتے ہوئے واقعات چیتے اور برادریوں دونوں کے لیے چیلنج ہیں۔ چونکہ محفوظ علاقوں سے باہر چیتے کا بچنا بھی اتنا ہی اہم ہے، اس لیے رہائش گاہوں کے تحفظ کو بڑھانے اور انسانی وائلڈ لائف کے تنازعہ کو کم کرنے کے لیے حکومتی ایجنسیوں، تحفظ کی تنظیموں اور مقامی کمیونٹیز پر مشتمل مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

تفصیلات:

چیتا ایک پراسرار جانور ہے جو احترام اور ناپسندیدگی کو جنم دیتا ہے اور اسے ہندوستان میں اپنی حدود میں بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ رہائش گاہ کے نقصان، انسانی جنگلاتی حیات کے تصادم اور غیر قانونی شکار کے درمیان، نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) نے تیندوے کی آبادی کے تخمینے کے پانچویں  دور کی سربراہی کی، جس نے ان مکار بڑی بلیوں کی حیثیت اور رجحانات پر روشنی ڈالی۔

ٹائیگر رینج کی ریاستوں میں پھیلے ہوئے اور متنوع مناظر پر محیط، جامع سروے میں چیتے کی کثرت کا اندازہ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مضبوط سائنسی طریقہ کار استعمال کیا گیا۔ کیمرہ ٹریپنگ، رہائش گاہ کا تجزیہ، اور آبادی کی ماڈلنگ کو یکجا کرنے والے ایک پیچیدہ عمل کے ذریعے، کیے گئے مطالعہ نے چیتے کی اقسام اور تحفظ کے چیلنجوں کے بارے میں اہم بصیرت کا انکشاف کیا۔

پیغامات:

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو کا اقتباس:

‘پروجیکٹ ٹائیگر کے تحفظ کی میراث  کادائرہ شیروں سے  پرے ہے، چیتے کی صورتحال  کی رپورٹ میں واضح ہے، جو وسیع تر ذیلی قسموں کے تحفظ کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ میں محکمہ جنگلات کی سرشار کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، محفوظ علاقوں سے باہر تحفظ کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ ٹائیگر کا جامع نقطہ نظر ماحولیاتی نظام کے باہمی ربط اور متنوع  اقسام کے تحفظ کو اجاگر کرتا ہے۔ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، تحفظ کا یہ سفر ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل کی اخلاقیات کو مجسم کرتا ہے۔ اس اہم مشن میں تعاون کرنے والوں کو مبارکباد۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے کا اقتباس:

‘‘چیتے کی صورتحال  کی رپورٹ’’واسودھیو کٹمبکم کی مثال پیش کرتی ہے، جو انسان- چیتے کے بقائے باہمی کو اجاگر کرتی ہے۔ حیاتیاتی تنوع کے زوال کے درمیان جنگلی حیات کے تئیں ہندوستان کی منفرد برادری کی رواداری ایک عالمی نمونے کے طور پر کام کرتی ہے۔ پائیدار ماحول کے لیے اجتماعی کارروائی کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحفظ کی کوششوں میں متحد ہونے کے لیے لچکدار کمیونٹیز، محکمہ جنگلات،این ٹی سی اے کے حکام اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سائنسدانوں کو خراج تحسین۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AZS0.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ج ق ۔ع ن

(U: 5498)


(Release ID: 2010043) Visitor Counter : 117