خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

عالمی بھلائی کے لئے اتحاد-صنفی مساوات اور مساوات: لوگو اور ویب سائٹ کا آغاز

Posted On: 28 FEB 2024 9:40PM by PIB Delhi

لوگوسے اتحاد کی اجتماعی نوعیت کا اظہار ہوتاہے اوراس میں بھگوان گنیش سے تحریک حاصل کی گئی ہے، جس میں  صنفی مساوات اورمساوات کےلئے اجتماعی دانشمندی اور طاقت کا پیغام دیا گیا ہے:محترمہ اسمرتی ایرانی خواتین و بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر

محترمہ اسمرتی زوبیں ایرانی، مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال اور اقلیتی امور، حکومت ہند نے الائنس فار گلوبل گڈ – صنفی مساوات اور مساوات کے لوگو اور ویب سائٹ کاآغاز کیا۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھی چیئرمین جناب بل گیٹس، سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندرجیت بنرجی اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UUA2.jpg

‘‘ہندوستان پہلا ملک ہے جس نے خواتین کی آزادی کے لیے مالیاتی معاملات  کواتنی  اہمیت دی ہے۔ آج ہمارے ملک کے بارے میں تاثر، نہ صرف ہمارے ملک کی طاقت بلکہ ہماری صلاحیتوں اور وعدوں کو پورا کرنے کی طاقت ایسی ہے کہ ڈیووس میں 72 گھنٹے میں، ہم نے پوری دنیا کے سامنے ایک عزم کا اظہارکیاہے۔ ہندوستان اپنے لیے نہیں بلکہ عالمی بھلائی کے لیے اتحادقائم کرنے میں کامیاب ہواہے۔ اس سے اس بات کی عکاسی کرت ہوتی ہےکہ ہندوستان نے اپنی جی20 صدارت میں کیا وعدہ کیا تھا- ایک دنیا، ایک مستقبل۔ ایک ایسا مستقبل جو عالمی بھلائی کے لیے اتحاد قائم کرتا ہے۔ یہ اتحاد حکومتوں، صنعت اور ترقیاتی تنظیموں کا ایک مجموعہ ہے۔ ہم نے ابھی ابھی جس لوگو کی نقاب کشائی کی ہے وہ اتحاد کی اجتماعی نوعیت کی علامت ہے اور بھگوان گنیش سے متاثر ہے، صنفی مساوات اور مساوات کے لیے اجتماعی حکمت اور طاقت کے پیغام کو تقویت دیتا ہے،’’ محترمہ اسمرتی زوبیں ایرانی، مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال اور اقلیتی امور، حکومت ہند نے آج نئی دہلی میں دنیا کی بھلائی کے لئے اتحاد – صنفی مساوات اور مساوات کے لیے لوگو اور ویب سائٹ کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029F9J.jpg

دنیا کی بھلائی کے لئےاتحاد: صنفی مساوات اور مساوات، صنفی مساوات کے عالمی حصول میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ڈیووس 2024 میں شروع کیا گیا، یہ خواتین کے زیرقیادت ترقی کے مقصد کے لیے ہندوستان کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے جیسا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصورپیش کیا تھا۔ اتحاد کا مقصد خواتین کی صحت، تعلیم اور کاروبار کے میدان میں اچھےعالمی طور طریقوں، معلومات کے لین دین اور سرمایہ کاری کو اکٹھا کرنا ہے اور کئی پائیدار ترقیاتی مقاصد(ایس ڈی جیز) بشمول ایس ڈی جی3 - اچھی صحت اور بہبود؛ 4- معیاری تعلیم ; 5 - صنفی مساوات اور بااختیار بنانا؛ 17 - ترقی کے لیے عالمی شراکت داری وغیرہ ہے  ۔ اس اتحاد کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی حمایت حاصل ہے اورسی  آئی آئی سینٹر فار ویمن کی قیادت نے ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ بطور ‘نیٹ ورک پارٹنر’ اور ‘ادارہ جاتی شراکت داری’ کے طور پر انویسٹ انڈیا  سےرجوع کیا ہے ۔جی20 لیڈروں کے اعلامیہ اور خواتین کی قیادت میں ترقی کے مقصد کے لیے ہندوستان کی مستقل وابستگی سے پیدا ہونے والا، اتحاد صنف سے متعلق مسائل پر ایک تبدیلی لانے کے لیے تیار ہے۔

لوگو: اہمیت

لوگو میں حرف ‘‘ای’’ بنایا گیا ہے جس سے مساوات اور مساوات کی نمائندگی ہوتی ہے۔ متوازی لائنیں حکومتوں، صنعتوں اور اداروں کے اجتماعی اقدام کی عکاسی کرتی ہیں جو خواتین کو عالمی سطح پر اپنی معاشی صلاحیت حاصل کرنے کا اہل بناتی ہیں۔ ترنگے اتحاد کی اقدار کی علامت ہیں - طاقت اور ہمت کے لیے زعفرانی، سچائی کے لیے سفید اور ترقی کے لیے سبز۔ سرخ نقطہ خوشحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔ لوگو میں بھگوان گنیش سے تاثرلیا گیا ہے جو عقل، دانشمندی اور سمجھ بوجھ کی علامت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئر، مسٹر بل گیٹس نے کہا کہ ‘‘عالمی بہبود-صنفی مساوات اور مساوات کے اتحاد کو خواتین کے زیر قیادت ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے، ہندوستان کے کامیاب جی20 کے وعدوں کو آگے بڑھاتے ہوئے دیکھنا  ایک خوش آئند بات ہے۔ ہماری فاؤنڈیشن کو خواتین کی معاشی طاقت، صحت اور تعلیم کو مرکزی  حیثیت دے کر مساوی ترقی کی اس منفرد کوشش میں شراکت دار ہونے پر فخر ہے۔

ڈیووس میں ‘عالمی بھلائی کے لیے اتحاد – صنفی مساوات اور مساوات’ کا آغاز ہندوستان کی طرف سے ایک بامقصد قدم ہے۔ اتحاد کے لوگو اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر مرکزی وزیر اورجناب بل گیٹس دونوں کا ہونا پوری دنیا میں خواتین کی قیادت میں ترقی کے لیے ان کی بے مثال حمایت اور عزم کا مظہر ہے۔ سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندرجیت بنرجی نے کہا کہ یہ انڈیا ان کارپوریشن کے لیے ایک قابل فخر لمحہ کی نمائندگی کرتا ہے جس سے ایک بڑی ذمہ داری کا احساس  پیدا ہوتاہے۔ اس عالمی اتحاد کے ناظم کے طور پر،سی آئی آئی اس کوشش میں تعاون کرنے کے لیے ہندوستان اور پوری دنیا سے صنعتی سرگرمیاں اپنے یہاں لانے کے لیے پرعزم ہے۔’’

************

ش ح۔ اس۔ف ر

 (U: 5497)



(Release ID: 2010022) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi