وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے قومی یوم سائنس منایا

Posted On: 28 FEB 2024 7:47PM by PIB Delhi

 ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 28 فروری، 2024 کو اپنی لیبارٹریوں اور اداروں میں لیکچرز، تقریروں اور اوپن ہاؤس سرگرمیوں کے ذریعے قومی یوم سائنس 2024 منایا۔ نئی دہلی کے ڈی آر ڈی او بھون میں ڈیفنس سائنس فورم (ڈی ایس ایف) کے ذریعے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او جناب سمیر وی کامت نے تقریب کی صدارت کی۔ حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر پروفیسر اجے کمار سود مہمان خصوصی تھے۔

قومی یوم سائنس ہر سال 28 فروری کو سر چندر شیکھر وینکٹ رمن کے ذریعے 1928 میں ’رمن اثر‘ کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے   جس کے نتیجے میں انھیں 1930 میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد سائنسی مزاج کو بڑھانا، سائنس کو مقبول بنانا اور عوام میں سائنسی مزاج پیدا کرکے اختراعی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ایک مثبت سائنسی تحقیقی کلچر پیدا کرنا ہے۔

اس موقع پر ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے سائنسی برادری کو مبارکباد پیش کی اور ملک کو وکست بھارت کے طور پر تبدیل کرنے کے وزیر اعظم کے پرعزم وژن سے آہنگ اس سال کے موضوع کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

کلیدی خطبہ حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر پروفیسر اجئے کمار سود نے ’مائیکرو ہیٹ انجنوں میں صدیوں پرانی تھرموڈائنامک معمے کا حل ‘ کے موضوع پر دیا۔ چنئی کے ٹوائن ہیلتھ کے شریک بانی اور نائب صدر ریسرچ ڈاکٹر ایم اے ملک محمد نے ’ڈیجیٹل ثنویت کا استعمال کرتے ہوئے درست ہیلتھ مینجمنٹ‘ کے موضوع پر ایک لیکچر بھی دیا، جس میں انھوں نے بتایا کہ دائمی میٹابولک بیماریوں میں مبتلا شخص اس ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کس طرح فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں اور اداروں سے کل 39 مقالے موصول ہوئے، جن میں سے تین مقالے پریزنٹیشن کے لیے منتخب کیے گئے۔ اے آر ڈی ای، پونے سے  سائنٹسٹ’ڈی‘، ڈاکٹر امت پرتاپ، سائنٹسٹ’ایف‘ حیدرآباد اور ڈاکٹر پنکج کمار شرما، سی ایف ای ایس، دہلی کے سائنٹسٹ’ایف‘ نے اپنے اپنے کام کے شعبوں پر گفتگو کی اور پی ایس اے کے پروفیسر اجے کمار سود نے انھیں مبارکباد پیش کی۔

تقریب کے دوران چیئرمین ڈی آر ڈی او نے ڈی آر ڈی او کا گانا جاری کیا اور بول رائٹر اور میوزک کمپوزر کو ایوارڈ دیے گئے۔ پی ایس اے کے ذریعے ڈی آر ڈی ایل حیدرآباد کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کے چکرورتی کے ذریعے  پروڈکٹ ڈویلپر کی آنکھوں سے مصنوعات کی ترقی میں اختراعی طریقوں پر لکھا گیا مونوگراف جاری کیا گیا۔

ڈیفنس سائنس فورم کے بارے میں:

ڈیفنس سائنس فورم (ڈی ایس ایف) ڈی آر ڈی او کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں مختلف شعبوں کے سائنس دان فیلوشپ کو فروغ دینے، مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے اور ان تمام بین شعبہ جاتی منصوبوں کی فزیبلٹی اور منصوبہ بندی کرنے کے لیے تعامل کرتے ہیں جن میں ماہرین کی رائے کی ضرورت ہوتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5488


(Release ID: 2009926) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi