امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے گجرات کے شہر گاندھی نگر میں کلول کے مقام پر شری سوامی نارائن وشوامنگل گروکُل کے ‘سوامی نارائن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ’ کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 10 سالوں میں ملک میں طبی سہولیات میں کافی بہتری آئی ہے

آزادی کےبعد 70 سالوں میں صرف 7 ایمس تعمیرکئے گئے تھے، لیکن مودی جی کے دورِ حکومت میں ملک میں ایمس کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے

70 سال میں،ملک میں 387 میڈیکل کالج بنائے گئے لیکن گزشتہ 10 برسوں میں وزیراعظم نے اس کو بڑھا کر 706 کردیا

پہلے ایم بی بی ایس کی 51000 سیٹیں تھیں، لیکن وزیر اعظم مودی نے ان سیٹوں کی تعداد بڑھا کر 1,07,000 کر دی ہے

مودی حکومت نے ہندوستانی زبانوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم کی سہولت فراہم کی ہے

مودی جی نے ملک میں یونیورسٹیوں، آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمس اور آئی آئی آئی ٹیز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے

گجرات کے بچے اَن پڑھ نہیں ہیں، اس کا سارا سہرا گروکُل کے سر جاتا ہے

Posted On: 27 FEB 2024 8:34PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے شہر گاندھی نگر میں کلول کےمقام  شری سوامی نارائن وشوامنگل گروکل کے ‘سوامی نارائن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ’ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور کئی معززین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FRSK.jpg

افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے سوامی نارائن فرقہ کی ستائش کی اور کہا کہ بھگوان سوامی نارائن نے گجرات کو اپنی کرم بھومی بنایا،9 مندر اور ایک عظیم روایت قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ سوامی نارائن فرقہ نے کروڑوں لوگوں کو نشے کی لت سے نجات دلائی، ہر گھر میں عقیدت کی اقدارکو فروغ دیا اور ایک شائستہ  زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا۔ جناب شاہ نے کہا کہ سوامی نارائن فرقہ نے 1960 کی دہائی سے پورے گجرات میں گروکل قائم کرنے شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے بچے ناخواندہ نہیں ہیں، اس کا سارا سہرا گروکل کے سر جاتا ہے۔ سوامی نارائن فرقہ نے قبائلی دیہاتوں میں دلت اور او بی سی بچوں کو اچھے شہری اور بھگوان کے بھکت بنانے کے لیے تعلیم فراہم کی ہے اور معاشرہ ان کا بہت مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی کو نشے کی لت سے پاک کرنا اور صحت کو بہتر بنانا یقیناً نیک اعمال ہیں لیکن کسی ناخواندہ شخص کو حروف تہجی کا علم دینے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ آج اس نو تعمیر شدہ میڈیکل کالج میں 100 طلباء نے داخلہ لیا ہے۔ آنے والے دنوں میں یہاں ایم ڈی اور ایم ایس پوسٹ گریجویٹ کورسز بھی شروع ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘درِدر نارائن’ کی خدمت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔ سوامی نارائن گروکل نے تمام سہولیات سے لیس ایک  جدید اسپتال تعمیر کیا ہے۔ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ جب سے ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا ہوئی  ہے،اسپتال میں ہر ایک کو مفت خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L875.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں پچھلے 10 سالوں میں اس ملک میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کا کام تیز رفتاری سے آگے بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد 70 سالوں میں پورے ملک میں صرف 7 ایمس تعمیرکیے گئے تھے لیکن وزیر اعظم مودی کے تقریباً 10 سال کے دور حکومت میں ملک میں ایمس کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں، ملک میں 387 میڈیکل کالج بنائے گئے، لیکن پچھلے 10 سالوں میں وزیر اعظم نے ان کی تعداد بڑھا کر 706 کر دی ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ پہلے ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعداد 51 ہزار تھی، لیکن وزیر اعظم مودی جی نے ان کی تعداد بڑھا کر 1 لاکھ 7 ہزارکردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سر جاتا ہے کہ انہوں نے معاشرے کو ہر سال ایک لاکھ ڈاکٹر فراہم کئے جنہوں نے اپنی پوری زندگی معاشرے کی خدمت کرنے کاعزم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پوسٹ گریجویٹ کے لیے 31 ہزار سیٹیں تھیں لیکن وزیر اعظم مودی نے اس تعداد کو بڑھا کر 70 ہزار کر دیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعلیٰ تعلیمی اداروں جیسے آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمس،آئی آئی آئی ٹیز اور بہت سی یونیورسٹیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے کام کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم جناب مودی نے ہندوستان کے نوجوانوں کو دنیا کے نوجوانوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا ہے۔ جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے کہ جس کے ذریعے ملک کے لاکھوں نوجوان اسٹارٹ اپ بنا کر پوری دنیا میں ہندوستان کا ترنگا لہرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ملک میں قومی اہمیت کے حامل 75 ادارے تھے جن کی تعداد اب دو گنا سے  بھی بڑھ کر 165 تک پہنچ  گئی ہے، پہلے 316 سرکاری  یونیورسٹیاں تھیں جن کی تعداد  بڑھ کر 480 تک ہو گئی ہے۔ جبکہ ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کی تعداد 90 سے بڑھ کر 188 ہو گئی ہے۔ پہلے ملک میں 38000 کالج تھے جو اب بڑھ کر 53000 ہو گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SYCF.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی نے نوجوانوں کو بہت سے متبادل فراہم کیے ہیں۔ اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ایسے انتظامات کیے ہیں کہ میڈیکل کے طلباء میڈیکل کے ساتھ ساتھ معاشیات اور موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خدا کی طرف سے طلباء کو عطا کردہ  مہارتوں اور صلاحیتوں کو نکھارے اور پروان چڑھائے۔ مودی حکومت نے طلباء کی پوشیدہ طاقت کو ایک پلیٹ فارم دیا ہے اور تمام کورسز کو قومی بنادیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ پہلی بار، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستانی زبانوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم کے انعقاد کے انتظامات کیے ہیں۔ اب ایسا نظام ہے کہ گجراتی میڈیم میں میڈیکل سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والا بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے جسے پوری دنیا میں قبول کیا جاتا ہے، وزیراعظم نے بچوں کے ذہنوں میں  زبان کے حوالے سے جو احساس کمتری تھا اس کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حب الوطنی کی بڑی بڑی باتیں کرنے والے بیرون ملک انگریزی میں بات کرتے تھے۔ لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی- 20 جیسے عالمی پلیٹ فارم پر ہندی میں تقریر کی اور پوری دنیا نے اسے سنا۔ وزیراعظم نے ہماری زبان، ثقافت، ملک اور مذہب پر فخر کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔

وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ رام للا کے پاس گزشتہ 500 سالوں سے ایودھیا میں گھر نہیں تھا، وہ ایک خیمے میں رہتے تھے۔ آزادی کے 75 سال بعد بھی بھگوان رام کا مندر نہیں بن سکا، مخالف لوگوں نے مندر کی تعمیر کا کام روک رکھا تھا؛ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کا بھومی پوجن کیا اور رام للا کا پران پرتشٹھا بھی کیا۔ وزیر اعظم نے نہ صرف رام مندر تعمیر کیا بلکہ کاشی وشوناتھ کوریڈور بھی بنایا اور سومناتھ مندر کی سونے کی ملمع کاری بھی کی جا رہی ہے۔ اسی طرح پاؤگڑھ میں شکتی پیٹھ کا قیام، کیدارناتھ اور بدری ناتھ دھام کی تزئین و آرائش، کرتارپور صاحب کوریڈور کی تعمیر اور اجین میں مہاکال لوک  کی تعمیر نے یہ پیغام دیا کہ اس ملک میں عبادت گاہوں کو برقرار رکھنا ملک اور حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YS9C.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے سڑکیں بنائیں، آبپاشی کے انتظامات کیے، موٹے اناجوں کو دنیا میں مشہور کیا، چندریان بھیجا اور چاند پر ترنگا لہرایا اور جی- 20 کے تمام لیڈروں نے  گاندھی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا اور گلہائے عقیدت نذر کیے۔ ان کاموں کے ذریعے مودی جی نے مادروطن کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ جناب شاہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک کے نوجوانوں کو یقین ہے کہ جب ملک کی آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے تو ہندوستان ہر میدان میں دنیا میں پہلے مقام  پر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م ۔ع ن

(U: 5451)


(Release ID: 2009699) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Gujarati