بجلی کی وزارت

ایس جے وی این نے گجرات میں اپنے 100 میگاواٹ راگھانیسدا شمسی بجلی گھر کاآغازکیا

Posted On: 27 FEB 2024 9:06PM by PIB Delhi

ایس جے وی این لمیٹڈ نے پائیدار توانائی کے حل کے لیے اپنے عزم کو تقویت دیتے ہوئے،ضلع بناسکاٹھا، گجرات میں واقع  اپنے 100 میگاواٹ کے راگھانیسدا شمسی بجلی گھر کاآغاز کیا۔اس پروجیکٹ سے  پہلے سال میں 252 ملین یونٹ توانائی پیدا  ہوگی  جبکہ 25 سال کے عرصے میں مجموعی توانائی کی پیداوار کا تخمینہ 5,805 ملین یونٹ ہے۔ ایک طویل مدتی پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت، جس پر جنوری 2022 میں دستخط کیے گئے تھے، راگھانیسدا شمسی بجلی گھر  سے پیدا ہونے والی بجلی 25 سال کے لیے گجرات اُرجاوکاس نگم لمیٹڈ (جی یو وی این ایل) کو فراہم کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T4PW.jpg

اس پروجیکٹ کے اضافے کے ساتھ،ایس جے وی این  کی نصب شدہ صلاحیت 2,377 میگاواٹ ہو جائے گی۔ یہ سنگ میل، 23 فروری 2024 کو اتر پردیش میں 50 میگاواٹ کے گجرائی بجلی گھر  کے شروع ہونے کے بعد، اس ماہ ایس جے وی این کے دوسرے شمسی پروجیکٹ کے شروع ہونے کی نشان دہی کرتا ہے۔

ایس  جے وی این  گرین انرجی لمیٹڈ، ایس  جے وی این لمیٹڈ کی قابل تجدید شاخ نے 100 میگاواٹ راگھانیسدا شمسی بجلی گھر کو جی یو وی این ایل کے ذریعےمحصول پر مبنی مسابقتی بولی کے ذریعے 2.64 روپئے فی یونٹ کے ٹیرف پر حاصل کیا تھا۔اس پروجیکٹ کی  تعمیر و ترقی کی لاگت 642 کروڑروپے ہے۔

ایس جے وی این کی چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹرمحترمہ گیتا کپور نے کہا کہ کمپنی کے گیارہویں پاور پروجیکٹ کا آغاز،ایس جے وی این  کی قوم کے سبز اور آلودگی سے مبرا  توانائی کے منظر نامے کو بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں ایک اہم فریق کے طور پر کمپنی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔

ایس جے وی این  نے سبز اقدامات اور ذمہ دارانہ ترقی کے لیے اس کی لگن کو تقویت دیتےہوئے  اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ (جی آر ای ای این) پروگرام  سے متعلق  عالمی اقدام کے تحت جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون سے اس منصوبے کے لیے فنڈ  حاصل کیا تھا۔یہ  پروجیکٹ ریاست گجرات کے قابل تجدید توانائی کے اہداف میں اہم کردار ادا کرے گا اور خطے میں توانائی کی حفاظت کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ،ایس جے وی این لمیٹڈ، ایک منی رتن- زمرہ- I اور شیڈول- ‘اے’ مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے۔ جس  نے 24 مئی 1988 کو حکومت  ہند اور ہماچل پردیش سرکارکے جوائنٹ وینچر کے طور پر اپنا سفر شروع کیا تھا۔

ایس جے وی این ایک لسٹڈ کمپنی ہے جس کے 55فیصد حصص حکومت ہند کے پاس ہیں، 26.85فیصد حصص ہماچل پردیش سرکار کے پاس ہیں اور باقی 18.15فیصد حصص عوام کے پاس ہیں۔ایس جے وی این  نے توانائی کی تقریباً تمام اقسام میں کام کاج شروع  کیا ہے جس میں  پن بجلی ، حرارتی بجلی، ہوا سے پیداکی جانے والی بجلی، شمسی توانائی، بجلی کی تجارت اور ترسیل  و تقسیم شامل ہیں۔مستقبل پر نگاہ مرکوز کرتے ہوئے ایس جے وی این  کا مقصد سال 2030 تک 25,000 میگاواٹ نصب شدہ صلاحیت اور سال 2040 تک 50,000 میگاواٹ نصب شدہ صلاحیت کے مشترکہ وژن کو حاصل کرنے کے جرأتمندانہ اہداف طے کرکے ترقی کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م ۔ع ن

(U: 5450)



(Release ID: 2009672) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi