وزارت آیوش

این آئی اے کے حکومت تھائی لینڈ کے تھائی روایتی اور متبادل طریقہ علاج محکمے کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط


یہ مفاہمت نامہ آیوروید اور تھائی روایتی طریقہ علاج میں اکیڈمک اشتراک کے قیام کا محرک ثابت ہوگا

Posted On: 27 FEB 2024 7:19PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ، جے پور کہ حکومت ہند کی آیوش وزارت کے تحت ہے۔ اور حکومت تھائی لینڈ کی صحت عامہ وزارت کے تحت تھائی روایتی اور متبادل طریقہ علاج محکمے کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے ہیں جس کی روسے آیوروید اور تھائی روایتی طریقہ علاج کے درمیان اشتراک کیا جائے گا آج نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں انڈیا تھائی لینڈ جوائنٹ کمیشن میٹنگ میں یہ معاہدہ انجام پایا۔ جناب بی کے سنگھ ، جوائنٹ سکریٹری آیوش وزارت ، حکومت ہند اور ڈاکٹر تویسن وسانیوتن، ڈائرکٹر جنرل ڈپارٹمنٹ آف تھائی ٹریڈیشنل اینڈ الٹرنیٹیو میڈیسن نے دیگر اکابرین کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

یہ اقدام آیوروید اورتھائی روایتی اور متبادل طریقہ علاج کے میدان میں اکیڈمک اشتراک قائم کرنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ اس کے تحت ریسرچ اور تربیتی پروگراموں اور ماہرین کے تبادلے کا ہتمام کیا جائے  گا اور تعلیمی اور تکنیکی اشتراک کیا جائے گا۔

شرکا تعلیمی اور تکنیکی سرگرمیوں کو گروغ دینے اور ان میں آسانی لانے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے اور تحقیق کا کام کیا جائے گا جو دونوں فریقوں کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ اس کے تحٹ تحقیق کاروں ماہرین اور طلبا کا ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا ۔ طلبا کو تعلیمی وضائف بھی دیئے جائیں گے۔

اس مفاہمت نامے پر عملدرآمد کے دوران شرکا اپنی استعداد کے دائرے میں باہمی فائدے اور مساوات کی بنیاد پر ایک دوسرے سے تعاون واشتراک کریں گے۔ دونوں فریقوں کے لئے سودمند مختلف بیماریوں پر تحقیق بھی کی جائے گی۔ این آئی اے اور روایتی اور متبادل طریقہ علاج کے تھائی محکمے کے درمیان انضباطی طریقہ کار کے ذریعہ معلومات کا باقاعدگی سے تبادلہ کیا جائے گا۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:6442



(Release ID: 2009572) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi