سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے ہماچل پردیش کے سولن اور بلاسپور اضلاع میں قومی شاہراہ 205 کی اپ گریڈیشن کے لیے 1244.43 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 27 FEB 2024 5:55PM by PIB Delhi

 سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں بتایاکہ ہماچل پردیش میں 1244.43 کروڑ روپے کی لاگت سے ہماچل پردیش کے سولن اور بلاسپور اضلاع میں قومی شاہراہ 205 پر کلر بالا گاؤں سے نونی چوک تک موجودہ سڑک کو 4 لین میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ سڑک پروجیکٹ شملہ، کانگڑا، دھرم شالا اور منڈی کو بہتر رابطہ فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ درلا گھاٹ اور ایمس کے ساتھ رابطے میں بھی بہتری آئے گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6439


(Release ID: 2009570)
Read this release in: English , Hindi