صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 28 فروری سے 2 مارچ تک جھارکھنڈ اور اوڈیشہ کا دورہ کریں گی
Posted On:
27 FEB 2024 8:03PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 28 فروری سے 2 مارچ 2024 تک جھارکھنڈ اور اوڈیشہ کا دورہ کریں گی۔
28 فروری کو صدر جمہوریہ رانچی میں سنٹرل یونیورسٹی آف جھارکھنڈ کے تیسرے کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ اسی دن صدر جمہوریہ اوڈیشہ کے رائے رنگ پور میں مرکزی حکومت کے ہالیڈے ہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ اس موقع پر وہ رائے رنگ پور میں سڑک کے مختلف منصوبوں اور ایک اسپورٹس کمپلیکس کا ورچوئل طور پر سنگ بنیاد بھی رکھیں گی اور ساتھ ہی ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول، برساہی کا بھی افتتاح کریں گی۔
29 فروری کو صدر جمہوریہ گوناسیکا، کیونجھر میں کاڈلی بادی گاؤں کے پی وی ٹی جی کے اراکین کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ اس کے بعد وہ ’کیونجھر کے قبائل: لوگ، ثقافت اور ورثہ‘ کے موضوع پر ایک قومی سیمینار کا افتتاح کریں گی اور نارتھ کیمپس، دھرنیدھر یونیورسٹی، گمبھاریہ، کیونجھر میں دھرنیدھر یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کریں گی۔ شام کو صدر جمہوریہ بھونیشور میں اتکل یونیورسٹی کے 53ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔
یکم مارچ کو صدر بھانجا بہار میں برہم پور یونیورسٹی کے 25ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ بعد میں کٹک میں، وہ برہما کماری، اوڈیشہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گی۔ صدرجمہوریہ راج بھون، بھونیشور میں حکومت اوڈیشہ کی طرف سے پی ایم جن من کی پیشکش کا مشاہدہ کریں گی۔
2 مارچ کو صدر جمہوریہ اوڈیشہ کے سنبل پور ضلع میں سنت کبی بھیما بھوئی سے متعلق مختلف مقامات کا دورہ کریں گی۔ وہ سنبل پور کے منی اسٹیڈیم میں مہیما کلٹ کے پیروکاروں سے بھی ملاقات کریں گی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 6444
(Release ID: 2009569)
Visitor Counter : 83