ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے قومی راجدھانی خطے اور ملحقہ علاقوں میں فوری اثر سے پورے قومی راجدھانی خطے میں جی آر اے پی کے پہلے مرحلے کو منسوخ کردیا


تاہم کمیشن ریاستی حکومتوں کی تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ قومی راجدھانی خطے میں جی این سی ٹی ڈی اس بات کو یقینی بنائے کہ سی اے کیو ایم کے ذریعہ جاری کردہ تمام قانونی ہدایات ، ایڈوائزری ، احکامات وغیرہ کو سنجیدگی سے نافذ کیا جائے اور ان پر عمل درآمد کیا جائے ، تاکہ اے کیو آئی کی بہتر سطح کو برقرار رکھا جاسکے جیسا کہ اس وقت تجربہ کیا جارہا ہے

وزارت ماحولیات اور جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی نیز سی پی سی بی کے ذریعہ جاری کردہ قواعد / ضوابط / رہنما خطوط اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ جاری کردہ متعلقہ ہدایات / رہنما خطوط کو جی این سی ٹی ڈی اور آلودگی کنٹرول بورڈ / ڈی پی سی سی تمام شراکت دار شعبوں میں بھی سختی سے نافذ کیا جائے گا

Posted On: 27 FEB 2024 6:13PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ فراہم کردہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق آج شام 4 بجے دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 159 ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ دنوں دہلی کے مجموعی اے کیو آئی میں نمایاں اور مستقل بہتری کے پیش نظر اور آئی آئی ٹی ایم / آئی ایم ڈی کے ذریعہ ماحولیاتی/ موسمیاتی پیشگوئیوں پر غور کرتے ہوئے ، قومی راجدھانی خطے اور ملحقہ علاقوں (سی اے کیو ایم) میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) کے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت کارروائیوں کو نافذ کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی نے آج میٹنگ منعقد کی تاکہ خطے میں ہوا کے معیار کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جاسکے اور اس کے مطابق پہلے مرحلے کے تحت اقدامات پر مناسب فیصلہ لیا جاسکے۔ جی آر اے پی 06.10.2023 سے پورے قومی راجدھانی خطے (قومی راجدھانی خطے) میں نافذ ہے۔ دہلی-قومی راجدھانی خطے کے مجموعی ہوا کے معیار کے پیرامیٹرز اور دیگر پہلوؤں کا جامع جائزہ لیتے ہوئے ذیلی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ:

گزشتہ چند دنوں میں دہلی کا اوسط اے کیوآئی کافی بہتر ہوا ہے اور 22 فروری، 2024 کے بعد سے مسلسل 200 انڈیکس ویلیو سے کم ’معتدل‘ زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئی میں آنے والے دنوں میں اوسط اے کیو آئی کی سطح ’معتدل‘ زمرے میں رہنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لہذا دہلی کے مجموعی اے کیو آئی میں بہتری کے اس رجحان اور آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ آنے والے دنوں میں دہلی کی اوسط ہوا کا معیار ’خراب‘ کیٹیگری تک گر جائے گا (جس کے لیے پیش گوئی دستیاب ہے)، جی آر اے پی کے تحت کارروائیوں کو چلانے کے لیے ذیلی کمیٹی نے متفقہ طور پر پورے قومی راجدھانی خطے میں جی آر اے پی کے پہلے مرحلے کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذیلی کمیٹی کے سابقہ فیصلوں کی بنیاد پر آئی آئی ٹی ایم / آئی ایم ڈی کے ذریعہ فراہم کردہ موسم / موسمیاتی پیشگوئیوں کے ساتھ ساتھ ہوا کے معیار کے منظر نامے کی بنیاد پر وقتا فوقتا جی آر اے پی کے مختلف مراحل کو نافذ کیا گیا ہے اور مزید منسوخ کردیا گیا ہے۔ جی آر اے پی مرحلہ چہارم، مرحلہ سوم اور مرحلہ دوم کو بالترتیب 18.11.2023، 18.01.2024 اور 19.02.2024 کو واپس لے لیا گیا تھا۔ نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کے پہلے مرحلے کے تحت کارروائیاں 06.10.2023 سے قومی راجدھانی خطے میں نافذ ہیں۔

قومی راجدھانی خطے میں ریاستی حکومتوں / جی این سی ٹی ڈی سے وابستہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کو بہتر اے کیو آئی کی سطح کو برقرار رکھنے کی کوشش میں اور ہوا کے معیار کو ’خراب‘ زمرے میں نہ جانے دینے کی کوشش میں ، یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ تمام قانونی ہدایات ، ایڈوائزری ، احکامات وغیرہ پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اس میں وزارت ماحولیات اور جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے ذریعہ جاری کردہ قواعد / ضوابط / رہنما خطوط اور متعلقہ ریاستی حکومتوں / جی این سی ٹی ڈی اور آلودگی کنٹرول بورڈ / ڈی پی سی سی کے ذریعہ جاری کردہ متعلقہ ہدایات / رہنما خطوط شامل ہیں۔

اس تناظر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کو قومی راجدھانی خطے میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے کمیشن کی طرف سے جاری کردہ جامع پالیسی میں بیان کردہ مختلف اقدامات اور نشانہ بند ٹائم لائنز کا بھی نوٹس لینے کی ضرورت ہے اور اس کے مطابق فیلڈ میں مناسب کارروائی کرنی ہوگی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6435



(Release ID: 2009565) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi