سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے اترپردیش میں قومی شاہراہ 135 اے کے جونپور-اکبر پور سیکشن پر جونپور بائی پاس (پیکیج -1) کی تعمیر کے لیے 1894.76 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 27 FEB 2024 6:03PM by PIB Delhi

 سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اترپردیش میں ریاست اترپردیش میں نیشنل ہائی وے 135 اے کے جونپور اکبر پور سیکشن پر 1894.76 کروڑ روپے کی لاگت سے 29 کلومیٹر طویل 4 لین جونپور بائی پاس (پیکیج -1) کی تعمیر کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ موجودہ تجویز جونپور شہر کے گنجان آباد حصے میں ٹریفک کو آسان بنائے گی۔ گرین فیلڈ بائی پاس کی ترقی سے نیشنل ہائی وے 128 اے، نیشنل ہائی وے 731 اور نیشنل ہائی وے 31 کو بھی منسلک کیا جاسکے گا۔ اس منصوبے کا مقصد ٹریفک کی ہموار اور محفوظ روانی کو یقینی بنانا اور سڑک استعمال کرنے والوں کے سفر کے وقت کو کم کرنا ہے۔ ہائی وے میں دریائے گنگا پر ایک بڑا پل بھی شامل ہے جو خطے کے رابطے کو بہتر بنائے گا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6437


(Release ID: 2009564) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi