کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مضبوط میکرو اکنامک بنیادی اصولوں، بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے اور سماجی بہبود کا سہ راستہ  ہندوستان کی ترقی کو تقویت دیتا ہے: جناب گوئل


3ڈی-جمہوریت، ڈیموگرافی اور طلب ہندوستان کی معیشت کو مضبوط کرے گا: جناب گوئل

ہندوستان عالمی مانگ کو پورا کرنے کی خاطرسرمایہ کاری، سورسنگ ہب کے لیے ترجیحی منزل : جناب گوئل

آٹو کمپوننٹ انڈسٹری قوم کا فخر، 2030 تک 100 بلین ڈالر کی برآمدات کا ہدف: جناب گوئل

Posted On: 27 FEB 2024 5:24PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام  تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ مضبوط میکرو اکنامک بنیادی اصولوں، بنیادی ڈھانچے کی تخلیق پرزبردست زور اور سماجی بہبود کو آگے بڑھانے کے ٹرپل ٹریک کے ساتھ، ہندوستان گزشتہ دہائی سے عالمی ترقی میں صف اوّل میں رہا ہے۔ آج نئی دہلی میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کی طرف سے منعقدہ ’وکست بھارت @ 2047 کانکلیو‘ میں اپنے خطاب کے دوران، وزیر  موصوف نے کہا کہ حکومت ملک میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

جناب گوئل نے اجتماع سے اپیل  کی کہ وہ دنیا میں گھریلو مینوفیکچرنگ کے اثرات کو پھیلانے اور ہندوستان کو 2047 تک ایک وکست بھارت بنانے کے مجموعی اور جامع وژن میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ مقامی صنعتوں کے ساتھ منسلک ہو کر اور اوّل سے آخر تک ویلیو چین میں  اپنا حصہ ڈال کر 'وکست بھارت' کا سفیر بنیں۔  وزیر  موصوف نے گروپ  سے مزید اپیل کی کہ وہ ‘ووکل فار لوکل’ بنیں اور ملک میں سروس سیکٹر اور سیاحت کو تقویت دیتے ہوئے ملازمتوں کی تخلیق کا حصہ بنیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ جمہوریت، آبادی اور مانگ کے 3ڈی وژن میں ملک کے تعاون سے ہندوستان کی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ برآمدات سے متوقع آمدنی جس کی حکومت کو آئندہ برسوں میں مینوفیکچرنگ سیکٹر سے توقع ہے اس سے بھی معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی مقامات میں سے ایک ہے اور عالمی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ایک سورسنگ ہب  کے طور پرہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امنگوں سے پر ہندوستان ایک بڑی  طلب جمع کرنے والا ہے اور مینوفیکچرنگ صنعت کے لیے ایک بوسٹر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی کی تیاری کے شعبے میں ایک اہم کھلاڑی بن گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کو تیز کیا ہے اور وہ تعمیراتی شعبے میں بھی اپنی پیداواری صلاحیت کو دوگنا کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان الیکٹریکل مینوفیکچرنگ کے میدان میں ایک رہنما ہے اور خواتین اور نوجوانوں کو افرادی قوت میں شامل کرنے کے ساتھ، تیزی سے چلنے والی اشیا اور الیکٹرانک مصنوعات کی کھپت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کی صنعت کو مضبوط کیا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ آٹو کمپوننٹ انڈسٹری 2030 تک 100 بلین ڈالر کے ہدف کے ساتھ 20 بلین ڈالر کی اشیا برآمد کرنے والی قوم کا فخر بن گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سیمی کنڈکٹر صنعت کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کی ہے اور  ملک میں جہاز سازی اور سیاحت کی صنعت  کو فروغ دینے کے بارے میں بھی پر امید ہے جس سے ملک میں اشیا کی تیاری میں اضافے کو تحریک ملے گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ عالمی ویلیو چین   میں ہندوستان کا ایک اہم رول ہے جو ملک کی مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ایک تقویت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اعلیٰ معیار اور سستی پیداوار کی وجہ سے ہندوستان دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

*************

 

( ش ح ۔ ا ک۔ رب (

U. No.5425



(Release ID: 2009520) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Tamil