سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب  نتن گڈکری نے جھارکھنڈ میں قومی شاہراہ 114 پر گری ڈیہہ کے لیے 2 لین کی سڑک  تعمیر کرنے کیلئے  438.34 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 27 FEB 2024 5:57PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے جھارکھنڈ میں ایک پوسٹ  میں کہا کہ 438.34 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ 114 پر گری ڈیہہ شہر کے ارد گرد مضبوطی کے ساتھ 2 لین والی بائی پاس سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ مجوزہ  گری ڈیہہ بائی پاس رانچی سے دیوگھر تک کے سفر کے وقت کو کم کردے گا۔ نیز، گری ڈیہہ شہر کے ارد گرد بائی پاس سڑک کی تعمیر سے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی ہوگی۔

***

ش ح۔   م ع ۔ ک ا



(Release ID: 2009490) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi