وزارت خزانہ

پی ایف آر ڈی اے نے اچھی حکمرانی اور تعمیل میں آسانی کے لیے ریٹائرمنٹ ایڈوائزر (آر اے ) کے ضوابط میں ترامیم  کا  اطلاع  نامہ جاری کیا

Posted On: 27 FEB 2024 4:40PM by PIB Delhi

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے 20.02.2024 کو ریٹائرمنٹ ایڈوائزر (آر اے ) (ترمیمی) ریگولیشنز، 2023  کا اطلاع نامہ جاری کیا ہے ۔

ریٹائرمنٹ ایڈوائزر ریگولیشنز میں ترامیم  کے تحت اہلیت کے معیار، رجسٹریشن کے عمل  میں تیزی  لانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے مقصد سے  سکیورٹی جمع کرانے کی ضرورت کو ختم کرنے کے لیے وقت کی مدت سے متعلق دفعات کو آسان بنایا گیا ہے  ۔

دیگر  باتوں کے علاوہ قابل ذکر ترامیم  مندرجہ ذیل ہیں:

  1. دوسرے مالیاتی ریگولیٹرز کے ذریعہ منظم کردہ غیر انفرادی درخواست دہندگان کو اہل بنایا  گیا ہے ۔
  2. سکیورٹی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے ؛
  • iii. درخواستوں کو 30 دن کے اندر اندر نمٹایا جائے گا ۔

ترمیم شدہ ضوابط کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے، براہ کرم پی ایف آر ڈی اے کی ویب سائٹ دیکھیں :

ریٹائرمنٹ ایڈوائزر : https://www.pfrda.org.in/myauth/admin/showimg.cshtml?ID=2916

مندرجہ بالا آسانیاں تعمیل کی لاگت کو کم کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی  میں اضافے کے مقصد سے ضوابط کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی بجٹ 24  -2023  کے اعلان کے مطابق ہیں ۔    

*******

 

ش ح          ۔          اس                ۔           ت ح

(U:  5421)



(Release ID: 2009453) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi