بجلی کی وزارت

سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی ملک  کی بجلی  کے شعبے کےصف اوّل کے  کارکنوں کو اعزاز سے نوازے گا ؛ لائن مین دیوس کا چوتھا ایڈیشن 4 مارچ 2024 کو منایا جائے گا

Posted On: 27 FEB 2024 3:02PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت  کی سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے)، 4 مارچ 2024 کو نئی دہلی میں 'لائن مین دیوس' کے چوتھے ایڈیشن کی تقریب کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ دن لائن مین اور گراؤنڈ مینٹیننس عملے کی انتھک لگن اور خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے جو ملک کے طول و عرض میں بجلی کی تقسیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تقریب کے چوتھے ایڈیشن کا تھیم، جو ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ (ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل) کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، 'سیوا، سورکشا، سوابھیمان' ہے، جو ملک بھر میں لائن مینوں کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔

سی ای اے کا مقصد تمام سرکاری اور نجی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے ملک گیر روایت کے طور پر 'لائن مین دیوس' کے طور پر ایک کلی طور پر وقف دن کو منانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016BC7.jpg

 

4 مارچ کو چوتھے ایڈیشن کے لیے، گجرات، اڈیشہ، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، راجستھان، کرناٹک، جھارکھنڈ، تلنگانہ، مہاراشٹر، اور اتر پردیش اور دیگر ریاستوں سمیت ہندوستان کے مختلف حصوں سے 100 سے زیادہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لائن مینوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ اس تقریب سے پاور سیکٹر کے صف اوّل کے کارکنان  کے حوصلے بلند ہوں گے۔ لائن مینوں کو قومی تقریب میں اپنے تجربات، چیلنجز اور خیالات کو حکام کے ساتھ بات چیت میں شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ دیوس ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے جہاں مختلف شرکاء کے ذریعہ خیالات کا تبادلہ اور حفاظتی بہترین طریقوں کا اشتراک اجتماعی سیکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

لائن مینوں کے تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے، چیئرپرسن، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی اور حکومت ہندکی  بجلی کی وزارت کے سکریٹری،  جناب گھنشیام پرساد نے کہا کہ لائن مین دیوس قوم کو ایک روشن مستقبل کے لیے طاقت دینے میں ان کے انمول کردار کا ثبوت ہے۔ "لائن مین بجلی کی سپلائی کی فوری بحالی، بجلی کی لائنوں کی مرمت اور دیکھ بھال، منقطع تاروں، بجلی کی خرابیوں اور نئے کنیکشن فراہم کرنے وغیرہ کے لیے ہنگامی کالوں پر بروقت کارروائیوں کو احتیاط سے یقینی بنا تے رہے ہیں۔ لائن مینوں کی ناگزیر شراکت کا احترام کرنے کے لیے  سنٹرل الیکٹری سٹی  اتھارٹی  ٹا ٹا پاور-  ڈی ڈی ایل کے ساتھ شراکت کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔ایک ساتھ، ہم ان فرنٹ لائن ہیروز کی لگن اور لچک کو منانے میں متحد ہیں جو ہمارے ملک کے پاور انفراسٹرکچر کے کام کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔  خدمت کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی ترقی اور خوشحالی کے جذبے کو مجسم کرتی  ہے، جس سے لائن مین دیوس ہندوستان کےزیادہ  روشن مستقبل کی طرف سفر کو تقویت دینے میں ان کے انمول کردار کا ثبوت ہے۔

منفرد پہل پر تبصرہ کرتے ہوئے، سی ای او، ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ، جناب گنیش سری نواسن نے کہا: "ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ لائن مینوں کی جانب سے کی جانے والی کلی طور پر وقف کوششیں نہ صرف ان کے شعبے کی طرف سے بلکہ صارفین کی طرف سے بھی تعریف اور ستائش کی مستحق ہیں۔ کئی سالوں کے دوران، لائن مین دیوس نے قومی اہمیت حاصل کی ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ ٹرانسکوز اور ڈسکام اس دن کو لائن مین عملے کے لیے خاص بنانے کے لیے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ یہ سب سے اہم ہے کہ ہم ان صف اوّل کے  کارکنوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنائیں، جو ہماری کمیونٹیز کی خدمت کرتے ہیں۔"

لائن مین دیوس 2021 سے منایا جا رہا ہے، جس کے بعد کے ابواب 2022 اور 2023 میں منعقد کیے گئے۔ چوتھے ایڈیشن میں بجلی کی تقسیم میں انمول تعاون پیش کرنے  کے لیے لائن مینوں کو اعزاز دینے کی روایت کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ رب (

U. No.5415



(Release ID: 2009416) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Tamil