سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے‘‘ریڈیو کے ذریعے سائنس پر مبنی داستانوں کی کیسے تشہیر کی  جائے’’ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 26 FEB 2024 8:53PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس پی آر) نے آج اپنے سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل (ایس ایم سی سی) کو معروف ماہرین  کی گرانقدر بصیرت کے ساتھ بااختیار بناتے ہوئے واقفیت حاصل کرنے سے متعلق ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔یہ ورک شاپ  ویویکانند ہال، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر ، پوسا، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس کا مقصدایس ایم سی سی کے عملے کے ساتھ ساتھ  پی ایچ ڈی  طلباء کو ریڈیو کے توسط سے  ایس اینڈ ٹی کہانیوں  اور داستانوں کو عوام تک موثر حکمت عملی کے ساتھ پہنچانے کے لیے تربیت فراہم کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FAIQ.jpg

(بائیں سے دائیں): جناب کلدیپ دھتوالیا، جناب منوج مینکر، ڈاکٹر سوجیت بھٹاچاریہ اور ڈاکٹر منیش موہن گورے۔سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آرکے چیف سائنٹسٹ اور آفیشئٹنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹرسوجیت بھٹا چاریہ، نے ورکشاپ کے دوران خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی اسٹیشن کے پروگرام ایگزیکیٹو جناب منوج مینکرنے آڈیو فارمیٹ کے لیے زبردست سائنس بیانیہ تیار کرنے پر اپنی قیمتی اور گرانقدر بصیرت سے مطلع کیا۔ اس نے صوتی ترسیل کے ضروری عناصر پر روشنی ڈالی، جن میں آواز کا معیار (وی کیو)، آواز کا جذباتی حصہ (وی ای کیو)، اور ٹیکسچر  شامل تھے۔ انہوں نے متنوع اور مختلف النوع سامعین سے رابطہ قائم کرنے اور ریڈیو کے سامعین کے لیے سائنس کی کہانیوں اور داستانوں کو زندہ کرکے پیش کرنے کے لیے واضح تلفظ، دلچسپ ترسیل، اور انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں کے موثر اور جدید  استعمال کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AQKK.jpg

جناب منوج مینکر نے ریڈیو کے لیے واضح تلفظ، پرکشش ترسیل، اور جدید بولی جانے والی زبان کے موثر استعمال کی اہمیت پر بات کی۔

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے چیف سائنٹسٹ  اور باضابطہ ڈائریکٹر، ڈاکٹر سوجیت بھٹاچاریہ نے سائنس کمیونیکیشن یا مواصلات میں ریڈیو کی اہمیت پر زور دیا جو سائنسی تحقیق اور عوام کے درمیان فرق کو ختم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا،‘‘اس طرح کی ورکشاپس ایس ایم سی سی کو ضروری وسیلوں اور حکمت عملیوں کے ساتھ تربیت دیتی ہیں تاکہ پیچیدہ ایس اینڈ ٹی معلومات کی  ریڈیو پروگراموں کے ذریعے واضح، دل چسپ اور قابل رسائی انداز میں تشہیر کی جا سکے۔’’

ورکشاپ کی بدولت ایس ایم سی سی کو آڈیو کی طاقت اور مواصلات میں بولی جانے والی زبان کی باریکیوں کی گہری سمجھ  پیدا ہوئی ۔ اس طرح کے علم اور تجربات یقینی طور پر شرکاء کو مواصلات سے متعلق  نشان زدحکمت عملیاں تیار کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گے جو مخصوص سامعین کے ساتھ گونجتی ہیں اور  بالآخر  زیادہ سے زیادہ لوگوں کی سائنس کے ساتھ  مشغولیت کو فروغ دیتی ہیں۔

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آرکے سائنسداں  اور ایس ایم سی سی کے پرنسپل انویسٹی گیٹر، ڈاکٹر منیش موہن گورے، نے ایس ایم سی سی کے مقاصد، کام کی حکمت عملی اور چند ٹھوس نتائج کے بارے میں ایک مختصر تفصیل پیش کی۔ انہوں نے اورینٹیشن ورکشاپ کے مقصد کا ذکر کیا۔ ایس ایم سی سی کے پروجیکٹ منیجر جناب کلدیپ دھتوالیا اور ایس ایم سی سی کے پروجیکٹ عملے کے ارکان کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی طلباء نے ورکشاپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ماہرین  سے بہت مفید معلومات حاصل کیں۔

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر) سائنس مواصلات کو آگے بڑھانے، شواہد پر مبنی ایس اینڈ ٹی پالیسی کی تحقیق اور عوام میں سائنسی بیداری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر، اختراعی پہل قدمیوں اور باہمی تعاون پر مبنی کوششوں کے ذریعے، سائنسی برادری اور عام لوگوں کے درمیان خلیج کو پر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل(ایس ایم سی سی)، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی ایک نئی پہل ہے جس کے تحت ہندوستانی لیبز کی تحقیق وترقی -آر اینڈ ڈی سے متعلق بڑی کامیابیوں  اور حصولیابیوں کی  ماس میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے معاشرے میں تشہیر کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م  ۔ع ن

(U: 5407)


(Release ID: 2009329) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi