ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی صنعت کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے بین الاقوامی منڈیوں پر توجہ مرکوز کریں: جناب پیوش گوئل
مرکزی وزیر جناب گوئل نے ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون اور رہنمائی کے لیے سی آئی ٹی آئی کی ستائش کی
Posted On:
26 FEB 2024 10:30PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے سی آئی ٹی آئی ٹیکسٹائل سسٹینیبلٹی ایوارڈز 2024 میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو بین الاقوامی منڈیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو اسے مزید مسابقتی بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ٹیکس 2024 ایونٹ عالمی سطح پر مستقبل میں اس سیکٹر کے لیڈربننے کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مل کر کام کرنے اور ویلیو چین کے عناصر کو سمجھنے سے ٹیکسٹائل کی صنعت کو ملک کے جی ڈی پی کا محرک بننے میں مدد ملے گی۔
جناب گوئل نے سی آئی ٹی آئی کے تعاون اور سخت محنت کی تعریف کی اور اس شعبے کی ترقی اور ملک کے نوجوانوں کو روزگار اور مواقع فراہم کرنے میں مدد کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی آئی ٹی آئی کی نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے سی آئی ٹی آئی کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور عہدیداروں کا سیکٹر میں ان کے تعاون اور ٹیکسٹائل کی صنعت کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کی رہنمائی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
مرکزی وزیر نے سی آئی ٹی آئی ٹیکسٹائل سسٹین ایبلٹی ایوارڈز – 2024 تقسیم کئے۔ ان زمروں نے پائیداری کے پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے،جس میں سماجی ذمہ داری اور سبز اقدامات، اختراعی مواد کے انتظام، ری سائیکلنگ کی کوششیں، متبادل مواد کا استعمال، پائیدار خردہ طریقہ کار، پائیداری اور سماجی اثرات ، ایچ آر میں بہترین طورطریقوں، اور ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے غیرمعمولی خدمات میں قائدانہ رول ادا کرنے والی خواتین صنعت کاروں کا اعتراف شامل ہیں۔
ہر ایوارڈ کیٹیگری پائیداری کو فروغ دینے، اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں کو فروغ دینے کے عزم کی علامت ہے۔
سی آئی ٹی آئی کے چیئرمین جناب راکیش مہرا نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا جس میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں پائیدار اقدامات کی اہمیت پر زور دیاگیا۔ اس کے بعد، ٹیکسٹائل اور ریلوے کی وزیر مملکت درشنا وکرم جردوش نے بھی کلیدی خطبہ دیا۔ اختتامی کلمات سی آئی ٹی آئی کے نائب چیئرمین جناب اشون چندرن نے ادا کیے جس میں انہوں تمام شرکاء، اسپانسرز، اور فریقوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سی آئی ٹی آئی سسٹین ایبلٹی ایوارڈز 2024 کی کامیابی میں تعاون کیا، انہوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اندر پائیدار طریقوں کو آگے بڑھانے میں اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 5406)
(Release ID: 2009327)
Visitor Counter : 59