سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پرپل فیسٹ 2024: راشٹرپتی بھون میں شمولیت کی دھن کی بازگشت
Posted On:
26 FEB 2024 7:50PM by PIB Delhi
آج تنوع اور اتحاد کا ایک تاریخی جشن منایا گیا کیونکہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے فخر کے ساتھ راشٹرپتی بھون میں پرپل فیسٹ 2024 پیش کیا۔ اس کا انعقاد جسمانی معذوری والے افراد کے دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا ، اس تقریب میں 10 ہزار سے زیادہ دیویانگجن اور ان کے مددگار اس شاندار مقام پر جمع ہوئے اور یکجہتی اور باہمی احترام کے رشتوں کو فروغ دیا۔
ہندوستان کی صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے اس موقع پر اپنی حمایت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی ۔ معذور بچوں کو، ان کے اسپیشل ایجوکیشن ٹیچرز کے ساتھ، ایک یادگار تجربے کے لیے خصوصی طور پر امرت ادیان میں مدعو کیا گیا، جس سے اس دن کی خوشیوں کو مزید تقویت ملی۔
اسٹیج ثقافتی پرفارمنس کے کلیڈواسکوپ کے ساتھ جمگ اٹھا، ہر ایک عمل لچک اور تخلیقی صلاحیتوں کے ناقابل تسخیر جذبے کا ثبوت ہے۔ شائننگ اسٹار بینڈ کی ایتھری دھنوں سے لے کر ستیہ اور ساگاریکا کی دلکش پرفارمنس تک، ہر لمحہ تنوع اور اتحاد کا جشن تھا۔
پروگرام میں تین بڑے آغاز کو نمایاں کیا گیا، جس میں "انڈیا نیوروڈیوفورمٹی" کے لیے دانشورانہ معذوریوں کے ساتھ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ادارہ (این آئی ای پی آئی ڈی ) اور ٹاٹا پاور کمیونٹی ڈولپمنٹ ٹرسٹ (ٹی پی سی ڈی ٹی) کے درمیان تعاون شامل ہے۔ اس کے علاوہ ، ہینڈ بک‘ ایٹی ٹیوڈنل بیریئراینڈ یوسیج آف ڈیس ایبلٹی سینسی ٹو لینگویج ’کے اجراء نے زبان کی اہم رکاوٹوں کو دور کیا، جس سے معذوری پر درست محاورات کے لیے ایک فریم ورک کو فروغ دیا گیا۔
فیسٹ کے علاوہ کر، زائرین نے راشٹرپتی بھون میوزیم میں دریافت کا سفر طے کیا، اپنے ذہنوں کو تقویت بخشتے ہوئے شمولیت کے اخلاق کو اپنایا۔ ڈھول کی ہر تھاپ، گایا جانے والا ہر نوٹ، ہر مسکراہٹ کا تبادلہ سب کے لیے برابری اور وقار کی قدروں سے گونج رہا تھا۔
پرپل فیسٹ 2024 محض ایک تقریب نہیں بلکہ یہ ایک زیادہ جامع معاشرے کی طرف ایک تحریک تھی، جس میں شمولیت اور تنوع کی دھن گونج رہی تھی۔
*******
ش ح ۔ا م۔م ص۔
U:5391
(Release ID: 2009242)
Visitor Counter : 82