وزارت خزانہ
الیكٹرانك تصدیقی اسکیم 2021 کا نفاذ
انکم ٹیکس كے محكمے نے سود اور منافع کی آمدنی سے متعلق فریق ثالث کی معلومات اور ٹیکس دہندگان کے ذریعہ داخل کردہ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) کے درمیان کچھ عدم مماثلتوں کی نشاندہی کی ہے
ٹیکس دہندگان ای-فائلنگ ویب سائٹ https://eportal.incometax.gov.in کے تعمیلاتی پورٹل پر آن اسکرین فعالیت فراہم کر سکتے ہیں تاکہ عدم مماثلت دور کی جا سکے
انکم ٹیکس کے محكمے كے پاس دستیاب تفصیلات کے مطابق ٹیکس دہندگان کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے عدم مماثلت کی اطلاع دی جا رہی ہے
Posted On:
26 FEB 2024 7:36PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس كے محكمے نے سود اور منافع کی آمدنی پر تیسرے فریق سے موصول ہونے والی معلومات اور ٹیکس دہندگان کی طرف سے داخل کردہ انکم ٹیکس ریٹرن کے درمیان کچھ عدم مماثلتوں کی نشاندہی کی ہے۔ بہت سے معاملات میں، ٹیکس دہندگان نے اپنا آئی ٹی آر بھی داخل نہیں کیا ہے۔
عدم مماثلت کو دور کرنے کے لیے ای فائلنگ ویب سائٹ کے تعمیلاتی پورٹل میں ایک آن اسکرین فعالیت دستیاب کرائی گئی ہے۔
https://eportal.incometax.gov.in تاکہ ٹیکس دہندگان اپنا جواب پیش کر سکیں۔ سرِ دست مالی سال 2022-2021 اور 2023-2022 سے متعلق معلومات کی عدم مماثلتیں تعمیلاتی پورٹل پر ظاہر کی گئی ہیں۔ محکمہ کے پاس دستیاب تفصیلات کے مطابق ٹیکس دہندگان کو ایس ایم ایس اور ای میلز کے ذریعے بھی عدم مماثلت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
وہ ٹیکس دہندگان جو پہلے ہی ای فائلنگ ویب سائٹ پر اندراج کرا چكے ہیں وہ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ آن کرنے کے بعد براہ راست تعمیلاتی پورٹل پر جاسکتے ہیں۔شناخت کردہ عدم مماثلتوں کی تفصیلات 'الیكٹرانك-تصدیق' ٹیب کے تحت دستیاب ہوں گی۔
جو ٹیکس دہندگان ای-فائلنگ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں عدم مماثلت دیکھنے کے لیے ای-فائلنگ ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن کے لیے ای فائلنگ ویب سائٹ پر موجود "رجسٹر" بٹن پر کلک کیا جا سکتا ہے اور متعلقہ تفصیلات اس میں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ کامیاب رجسٹریشن کے بعد ای-فائلنگ اکاؤنٹ میں لاگ ان کیا جا سکتا ہے اور تعمیلات کے پورٹل کو عدم مماثلت دیکھنے کے لیے نیویگیٹ کیا جا سکتا ہے۔
آن اسکرین فعالیت خود پر مشتمل ہے اور یہ ٹیکس دہندگان کو اپنا جواب پیش کرکے پورٹل پر ہی عدم مماثلت کو ختم کرنے کی اجازت دے گی۔ کوئی دستاویز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹیکس دہندگان تک پہنچنے اور انہیں ایک منظم انداز میں مواصلات کا جواب دینے کا موقع فراہم کرنے کے لیے محکمہ کی طرف سے یہ ایک فعال قدم ہے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ مذکورہ مواصلت کوئی نوٹس نہیں ہے۔
اگر ٹیکس دہندہ نے شیڈول او ایس میں لائن آئٹم 'دیگر' کے تحت انكم ٹیكس ریٹرن میں سود کی آمدنی کا انکشاف کیا ہے تو اسے سود کی آمدنی سے متعلق عدم مماثلت کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مذکورہ عدم مماثلت از خود ختم ہو جائے گی اور یہ بات پورٹل میں 'مکمل' کے طور پر ظاہر ہوگی۔
جو ٹیکس دہندگان جو مماثلت کی وضاحت کرنے سے قاصر ہیں، وہ اگر مجاز ہیں تو انکم ٹیکس ریٹرن کو اپ ڈیٹ کرنے کے آپشن پر غور کر سکتے ہیں تاکہ آمدنی کی رپورٹنگ کے تحت کوئی فائدہ ہو۔
******
U.No:5390
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2009234)
Visitor Counter : 123