بجلی کی وزارت

ایس جے وی این کا تین سو میگاواٹ سولر پاور کے لئے جموں وکشمیر پاور کاپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ پاور یوزیج ایگریٹمنٹ پر دستخط

Posted On: 26 FEB 2024 6:05PM by PIB Delhi

ایس جے وی این لمیٹڈ نے اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ایس جے وی این گرین انرجی لمیٹڈ (ایس جی ای ایل) کے ذریعہ جموں وکشمیر پاور کارپوریشن لمیٹڈ (جے کے پی سی ایل ) کے ساتھ پاور یوزیج ایگریمنٹ پرستخط کئے ہیں۔ پی یو اے کے تحت ایس جی ای ایل جے کے پی سی ایل کو راجستھان میں زیر تعمیر ایک ہزار میگاواٹ والے بیکا نیر سولر پاور پر وجیکٹ سے تین سو میگاواٹ سولر پاور فراہم کرے گا۔

چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائرکٹر ایس جے وی این محترمہ گیتا کپور نے اطلاع دی ہے کہ بیکانیر سولر پاور پروجیکٹ کو ایس جے وی این کے ذریعہ فروغ دیا جارہا ہے جو آئی آر ای ڈی اے کی سی پی ایس یو اسکیم کے تحت ایس جی ای ایل کے ذریعہ کیا جارہا ہے اور اس پر 5491 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ پروجیکٹ گھریلو ضروریات موڈ کے ذریعہ (ڈی سی آر ) کے تحت  فروغ دیا جارہا ہے اور جولائی 2024 تک یہاں کام شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی سرکاری ادارے براہ راست یا بجلی کمپنیوں کے ذریعہ استعمال کریں گے۔ ایس جے وی این مرکزی پبلک سیکٹر کی ممتاز بجلی  کمپنی ہے اور یہ سال 2030 تک 25 ہزار میگاواٹ کی صلاحیت اور 2040 تک پچاس ہزار میگاواٹ بجلی کی صلاحیت حاصل کرنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ حکومت ہند نے سال 2030 تک پچاس فی صد توانائی غیر فوسل ایندھن وسائل سے تیار کرنے کا جو عہد کیا ہے، یہ ویژن اس سے ہم آہنگ ہے۔

******

 

 

U.No:5383

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2009219) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi