پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

آئل انڈیا لمیٹڈ (او آئی ایل ) ابوظبی میں گلوبل پارٹنر روڈ شو’’سنگم: جہاں توانائی اور مواقع باہم ملتے ہیں‘‘کا انعقاد کرے گی

Posted On: 26 FEB 2024 3:08PM by PIB Delhi

اپنے عزائم اور اسٹریٹجک دور اندیشی کو تیز کرتے ہوئے،  ہندوستان کی سب سے پرانی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی اور ہندوستان کی سب سے کم عمر مہارتن  سی پی ایس ای ، آئل انڈیا لمیٹڈ نے اپنے پہلے عالمی پارٹنر روڈ شو: ’’ سنگم: جہاں توانائی اور مواقع ملتے ہیں‘‘کا اعلان کیا ہے ۔ یہ تاریخی تقریب 28 فروری 2024 کو ابوظبی، متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ہے۔

یہ تقریب آئل انڈیا لمیٹڈ(او آئی ایل)کی  تیز رفتار ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ آئل انڈیا لمیٹڈ(او آئی ایل) نے پیداواری اہداف پر توجہ مرکوز کی ہے: مالی برس 2026 تک 4 ایم ایم ٹی تیل اور 5 بی سی ایم گیس کی سالانہ پیداوارکاہدف مقرر کیا ہے۔اسی طرح  2030 تک 12 بلین امریکی ڈالر  کی  آمدنی حاصل کرنے کے ہدف کے ساتھ، کمپنی مختلف سرگرمیوں میں 4.8 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس کا مقصد تیل کی دریافت کی کوششوں کو تیز کرنا، آئل فیلڈ کی ترقی کو آگے بڑھانا اور پیداوار میں تیزی لانا ہے۔ مزید برآں، آئل انڈیا لمیٹڈ(او آئی ایل) غیر ملکی ہندوستانی علاقوں میں تیزی کے ساتھ اپنے قدم جمانے کے لیے تیار ہے۔

روڈ شو کی میزبانی آئل انڈیا لمیٹڈ(او آئی ایل)  کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ آئل انڈیا لمیٹڈ(او آئی ایل)کے ڈائریکٹر، آپریشنز اور سینئر حکام کریں گے۔ یہ پروگرام آنے والے ایک سے پانچ  برسوں کے لیے آئل انڈیا لمیٹڈ(او آئی ایل) کی خریداری کی تفصیلی حکمت عملیوں کا خاکہ پیش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جو شراکت داروں کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم ہوگا تاکہ وہ شراکت داروں کے آن بورڈنگ کے عمل کو شامل کر سکیں، سوچیں اور اسے تیز کر سکیں۔ مزید برآں، تقریب توانائی کی صنعت میں نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے پر آئل انڈیا لمیٹڈ(او آئی ایل) کی توجہ کو اجاگر کرتی ہے۔ اس سے توانائی کی خدمات کی صنعت سےوابستہ  50 سے زائد معروف کمپنیوں کو راغب کرنے کی توقع ہے۔

یہ تقریب اپنی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گی، جو ممکنہ طور پر عالمی توانائی تعاون کے منظر نامے کو یکسر تبدیل کر دے گی۔ توجہ جدت طرازی، پائیداری، اور اسٹریٹجک اتحاد کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہوگی ۔ آئل انڈیا لمیٹڈ(او آئی ایل)  کا مقصد عالمی سطح پر باہمی تعاون کے ذریعے صنعت کے نئے معیارات قائم کرنا ہے۔

*****

(ش ح –م ع  - ج ا)

U.No.5378



(Release ID: 2009162) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Telugu