وزارت دفاع

فوجی عملے کے سربراہ نے پونے میں مہاراشٹرا ایم ایس ایم ای دفاعی نمائش -2024 کا معائنہ کیا

Posted On: 26 FEB 2024 2:13PM by PIB Delhi

فوجی عملے کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے 26 فروری 2024 کو بین الاقوامی نمائش کنونشن سینٹر، موشی، پونے میں مہاراشٹرایم ایس ایم ای  (بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں) دفاعی نمائش-2024 کا معائنہ کیا ۔حکومت  مہاراشٹر کے ذریعہ منعقدہ یہ نمائش ایم ایس ایم ای، نجی کمپنیوں، دفاعی تحقیقی وترقیاتی ادارہ (ڈی آر ڈی او) لیبارٹریز، اور سرکاری سیکٹر کی دفاعی کمپنیوں (ڈی پی ایس یو)  سیٹ اپ کی مقامی صلاحیتیوں اور اختراعات کو اجاگر کرتی ہے۔

جنرل منوج پانڈے نے ایم ایس ایم ای اور طلباء سے کلیدی خطاب کیا اور کہا کہ مہاراشٹر ملک کی معیشت، صنعتی ترقی، برآمدات اور ایف ڈی آئی کی کوشش میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے تعریف کا مستحق ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  ریاست مہاراشٹر دفاعی شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی اجازت کے بعد دفاعی مینوفیکچرنگ پالیسی بنانے  میں ہندوستان میں پہلے مقام پر ہے۔ مہاراشٹرا نے ایرو اسپیس اور ڈیفنس مینوفیکچرنگ کو ’پیکیج اسکیم آف انسینٹیوز‘ میں ایک اہم شعبے کے طور پر بھی قرار دیا ہے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں، ریاست ہوائی جہازوں، بحری جہازوں اور کشتیوں میں ملک کی کل پیداوار میں 20 فیصد سے زیادہ اور ہتھیاروں اور گولہ بارود کی ملک کی  پیداوار میں 30 فیصد سے زیادہ حصہ کا تعاون دے رہی ہے۔ یہ اعداد و شمار دفاعی صنعتی شعبے کو فروغ دینے کےپائیدار نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔

دفاعی عملے کے سربراہ نے نے ہندوستان کی طرف سے کی گئی اقتصادی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  ملک  صارفین کی بہتر دولت، زندگی کا بہتر معیار، اعلیٰ خواندگی اور شہریوں کی بڑھتی ہوئی امنگوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے پالیسی اصلاحات، ہنر مندی کے اقدامات، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری، ڈیجیٹل صلاحیت، صف اول کی صنعت کاری میں میں حکومتی اداروں اور مسلح افواج کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ پائیدار ترقی کے عزم اور ایک قابل اعتماد سپلائی چین اسٹیک ہولڈر ہونے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم دونوں کا فائدہ اٹھانا، ہماری صلاحیتوں کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے،آتم نربھرتا کے حصول کے حصے کے طور پر، ہندوستانی فوج کے لیے ایک توجہ کا مرکز رہا ہے‘‘۔

فوج کے سربراہ نے واضح کیا کہ دفاعی مہارت میں اختراعات (آئی ڈی ای ایکس)  کی سرکاری خرید کے تحت تمام منصوبوں کو اسٹارٹ اپس کے ذریعے آگے بڑھانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ، ’’فی الحال آئی ڈی ای ایکس روٹ کے تحت، 400 کروڑ روپے کی مالیت کے 55 ہندوستانی فوج کے منصوبے چلائے جا رہے ہیں، جن میں کل 65 سٹارٹ اپ شامل ہیں۔ 70 کروڑ روپے کے چار معاہدے محدود مقدار میں آلات کی خریداری کے لیے کیے گئے ہیں۔ آئی ڈی ای ایکس روٹ مقامی ٹیکنالوجی اور پلیٹ فارمز کی ترقی کے اسپائرل موڈ کی بھی پیروی کرتا ہے، کیونکہ فیلڈ کے حالات میں محدود مقدار کااستعمال، صارف کی سفارشات کی بنیاد پر آلات کی ایک ساتھ ترقی کو قابل بناتا ہے‘‘۔

دفاعی عملے کے سربراہ نے ہندوستانی فوج کے ان ہاؤس آئیڈیاز اینڈ انوویشن پہل کا ذکر کیا، اور اجتماع کو دو اختراعات اور صنعت کو بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے منتقل کی جانے والی ٹیکنالوجی یعنی ودیوت رکشک - ایک انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) پر مبنی جنریٹر پروٹیکشن سسٹم اور ایک بائیو میڈیکل آلہ کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے  کہا کہ جدت طرازی کو فروغ دینے کی ہندوستانی فوج کی کوششوں میں صنعت کے تعاون سے تیار کردہ مصنوعات کے لیے دانشورانہ املاک  کے حقوق کا حصول بھی شامل ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ ہندوستانی فوج کی طرف سے آج تک 66 دانشورانہ املاک کے حقوق  (آئی پی آر)دائر کیے گئے ہیں، جن میں سے 13 پیٹنٹ، 05 کاپی رائٹس اور 05 ڈیزائن رجسٹریشن دیے گئے ہیں۔

  ہندوستانی فوج نے  نمائش کے دوران اپنے مقامی آلات اور نظام جیسے ٹینک ٹی-90، بی ایم پی ایم کے-II۔سولتم گن، دھنوش ہووٹزر، K-9 وجرا، پنکا ملٹی بیرل راکٹ لانچر، سرواترا برج سسٹم، شلکا گن ، آرمی ایئر ڈیفنس کا فلائی کیچر ریڈار، ٹیور، سگ سوئر اور ایم 4 اسالٹ رائفلز، اک-47،ا سنائپر رائفلز اور دیگر مختلف ہتھیار اور سازوسامان کی نمائش کی۔

 

فوج کے سربراہ  نے شرکت کرنے والی صنعتوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کو ہندوستانی فوج کی مستقبل کی ضروریات کے مطابق بنائیں۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ آتم نربھر بھارت کے عزم اور عہدکے ذریعے ابھرتے ہوئے ہندوستان کی امنگوں، اہداف اور مقاصد میں اجتماعی طور پر اپناحصہ ڈالیں۔

*****

U.No.5367

(ش ح –م ع  - ج ا)



(Release ID: 2009111) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Marathi