قانون اور انصاف کی وزارت

ایک ملک ایک انتخابات پر منعقد ایچ ایل سی کی میٹنگ میں  اس کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا

Posted On: 24 FEB 2024 8:58PM by PIB Delhi

سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کی صدارت میں بھارتی حکومت  کی طرف سے تشکیل دی گئی ،اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) نے، ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق معاملے کا جائزہ لینے اور اس پر سفارشات پیش کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ آج نئی دہلی میں جودھ پور آفیسرز ہاسٹل میں کمیٹی کے دفتر میں منعقد کی گئی۔   قانون وانصاف کی وزارت کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج)  جناب  ارجن رام میگھوال، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے سابق لیڈر،جناب غلام نبی آزاد،15ویں مالیاتی کمیشن کے سابق چیئرمین ، جناب این کے سنگھ، سابق سکریٹری جنرل، لوک سبھا  ، ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ ، سابق چیف ویجیلنس کمشنر ،جناب سنجے کوٹھاری اور سینئر ایڈوکیٹ ،جناب ہریش سالوے، نے  اس میٹنگ میں شرکت کی۔ ایچ ایل سی نے اپنی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

*********

 (ش ح۔ش م۔ع آ)

U-5363



(Release ID: 2009030) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi