مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

آندھرا پردیش  کے ناچوگنٹا جزیرہ، کے سائکلون شیلٹرز کے ایچ اے ایم  آپریٹرزنے ، جزیرہ آن دی ایئر (آئی اوٹی اے) مہم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا


ہیمس مقامی اسکولوں اورگاؤوں کومنسلک کرکے  ایمرجنسی مواصلاتی تیاری کو فروغ دیتاہے

خود ساختہ اور مقامی طور پر تیار کردہ مواصلاتی آلات،‘‘میک ان انڈیا’’ پہل کی نمائش کرتے ہیں

ایک دنیا ایک زبان: ہیمس نے  پورے براعظم کے پار4,000 رابطوں کو فروغ دیاہے

Posted On: 25 FEB 2024 8:49PM by PIB Delhi

آخری میل کنیکٹوٹی اور ہر گاؤں میں ایک ایچ اے ایم کی وکالت کرتے ہوئے، مواصلات کی ناکامیوں میں مدد کی خاطر ہیمس کی تیاری کے ساتھ، شوقیہ ریڈیو آپریٹرز (ہیمس) کی ایک مخصوص ٹیم نے حصہ لینے کے لیے ناچوگنٹا جزیرہ، آندھرا پردیش کے سائکلون شیلٹرز سے  جزیرہ آن دی ایئر (آئی اوٹی اے) مہم میں ایک اہم سفر کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں ایچ اے ایم کی تعلیم کو پورے ملک میں وسیع پیمانے پر اپنانے اور آفات کے بندوبست میں اضافہ کرنا ہے۔ ایک بہت ہی مشکل اور دور دراز مقام کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، ان پرجوشں افراد نے جدت اور لچک کے جذبے کا مظاہرہ کیا جو مواصلات کے شعبے میں ‘میک ان انڈیا’ کے اخلاقیات کو حقیقی معنوں میں شکل دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JOMA.jpg

وجئے واڑہ میں وائرلیس مانیٹرنگ اسٹیشن کے انچارج اور مہاراشٹرکے جالنا میں بین الاقوامی مانیٹرنگ ارتھ اسٹیشن کے سربراہ نے، ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی اوٹی) کے ہیڈ کوارٹر کے ایک اہلکار کے ساتھ، دور دراز کی جگہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، انہوں نے ہیم آپریٹرز کی ثابت قدمی کی ستائش کی اور ان کی کوششوں کو مواصلاتی ٹیکنالوجی میں بھارت کی بہترین کارکردگی کی عکاسی کے طور پر تسلیم کیا۔

سائٹ پرخود ساختہ اور مقامی طور پر تیار کردہ مواصلاتی آلات کا استعمال کرتے ہوئے، پانچ شوقیہ ہائی فریکونسی اسٹیشن اور ایک شوقیہ سیٹلائٹ اسٹیشن  قائم کیا گیا تھا، جو ‘‘میک ان انڈیا’’ پہل کے لیے بھارت کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ علاقے کے اندر مغربی گوداوری ضلع میں واقع ناچوگنٹا جزیرے (اے ایس-199) کے آفات سے متاثر  ہونے والے گاؤں سے کام کرتے ہوئے، ان آپریٹرز نے خلیج بنگال کے ساحلی پٹی کے ساتھ موجود سائکلون شیلٹرز کو مواصلات کے لیے اپنے بنیادی مرکزکے طور پر استعمال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G81T.jpg

اپنی مہم کے دوران، ہیمس کی ٹیم نے امریکہ، کینیڈا، جرمنی، جاپان، جنوبی افریقہ، یورپ، جنوبی ایشیا وغیرہ سمیت ہیمس کے ساتھ تقریباً 4,000 عالمی رابطے کیے، جس نے دنیا بھر میں مواصلاتی روابط قائم کرنے میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مزیدیہ کہ  انہوں نے ہنگامی مواصلاتی تیاری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، مقامی اسکولوں اور گاؤوں میں اجلاس  منعقد کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھایا تاکہ کمیونٹی کو بحران کے دوران موثر رابطے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

اس مہم کی کامیابی نہ صرف ہیم آپریٹرز کی تکنیکی مہارت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی کی شمولیت اور تیاری کی اہمیت کو بھی واضح کرتی ہے۔ ، ٹیم نے اپنی قابل ستائش کوششوں کے ذریعے، نہ صرف شوقیہ ریڈیو آپریشنز کے میدان میں بھارت کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اس نے کمزور علاقوں میں  ایمرجنسی مواصلاتی لچک کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

شوقیہ ریڈیو (ہیم ریڈیو) کے بارے میں

شوقیہ ریڈیو ایک مقبول مشغلہ ہے جس میں غیر تجارتی مقاصد کے لیے ریڈیو فریکوئنسی  اسپیکٹرم کا استعمال  کیاجاناشامل ہے۔ ایچ اے ایم ریڈیو آپریٹرز متعین ریڈیو فریکوئنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے  مقابلوں ،ایمرجنسی کمیونیکیشن سپورٹ،تجربہ،تکنیکی تعلیم،اورکمیونٹی کو شامل کئے جانے جیسے  متنوع سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔

مذکورہ شوق جدت اور خدمت پر زور دیتے ہوئے ریڈیو ترنگوں   کے ذریعے تکنیکی تعلیم، کمیونٹی کوشامل کئے جانے اور عالمی رابطے کا ایک انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے۔

جزائر آن دی ایئر کے بارے میں (آئی اوٹی اے)

آئی اوٹی اے، یا جزائر آن دی ایئر، ایک اہم پروگرام ہے جو دنیا بھر میں ریڈیو کے شائقین  کو جزائر پر اسٹیشنوں سے جوڑتا ہے۔ 1964 میں قائم کیا گیا، اس کا انتظام آئی اوٹی اے لمیٹڈ نے ریڈیو سوسائٹی آف گریٹ برطانیہ (آرایس جی بی) کے تعاون سے کیا تھا، جو جزیروں کی مواصلات کے لیے گروپوں میں درجہ بندی کر رہا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے، پرجوش افراد ڈی ایکس معلومات فراہم کرنے والے425ڈی ایکس نیوز، ڈی ایکس –ورلڈ،لیس نوویلس  ڈی ایکس ، دی ڈیلی ڈی ایکس ، اورڈی ایکس نیوزجیسے رابطوں تک رسائی حاصل کرسکتےہیں۔

  DX کے بارے میں

ڈی ایکس سے ڈی ایکسنگ  سے لیا گیا ہے، ‘‘فاصلہ’’ یا ‘‘دوری’’ کے لیے ٹیلی گرافک شارٹ ہینڈ، دور دراز کے ریڈیو سگنلز کو حاصل کرنے اور ان کی شناخت کرنے، یا شوقیہ ریڈیو بینڈز میں دور دراز اسٹیشنوں کے ساتھ دو طرفہ ریڈیو رابطہ کرنے کے  شوقیہ بینڈزہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZOWK.jpg

*********

 (ش ح۔ش م۔ع آ)

U-5354



(Release ID: 2008975) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Telugu