عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

10ویں پنشن عدالت - طویل عرصے سے بقایا پنشن حاصل کرنے والوں  کی شکایات کے ازالے کے لیے بہترین طریقہ کار

Posted On: 25 FEB 2024 10:10AM by PIB Delhi

 

پنشن اور پنشن حاصل کرنے والوں  کی بہبود کے محکمے نے 22 فروری  2024 کو نئی دہلی میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ وزیر مملکت برائے پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن کی صدارت میں 10ویں ملک گیر پنشن عدالت کا انعقاد کیا۔ پنشن عدالت میں 12 وزارتوں/ محکموں نے شرکت کی جن میں وزارت داخلہ، محکمہ دفاع مالیات، سی بی ڈی ٹی، محکمہ اقتصادی امور، سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، وزارت ریلوے اور وزارت ثقافت نے شرکت کی۔ 85مقدمات موقع پر نمٹائے گئے۔

پنشن عدالت میں اٹھائے گئے چند اہم مقدمات جن میں شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا گیا وہ درج ذیل ہیں:

  1. سابق اے سی بی ایس ایف جناب مانک ڈونگرے کی شکایت – ا 10.37 لاکھ روپے کی منظور شدہ ریٹائرمنٹ گریجویٹی: ریٹائرمنٹ کے بعد بی ایس ایف کے جناب  مانک ڈونگرے کو ڈی سی آر سی نہیں ملا۔ انہوں نے 3/8/2023 کو سی پی این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی۔ ان  کا کیس پنشن عدالت کے دوران اٹھایا گیا ت اور بی ایس ایف کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ انہیں ان کی ریٹائرمنٹ گریجویٹی کے لیے 10.37 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ جناب ڈونگرے نے بھی اس کی تصدیق کی اور ڈی او پی پی ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی شکایت کو دور کرنے کے لیے فوری کارروائی کی گئی۔
  2. ڈاکٹر اروند کمار کی شکایت - "چھٹیوں کے عوض نقد ادائیگی کے لیے 26.75 لاکھ روپے ملے": ڈاکٹر اروند کمار  30 اپریل 2022 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر سبکدوش ہوئے جنہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی چھٹیوں کے عوض نقد ادائیگی  اور پی پی او نہیں ملا۔ انہوں نے 2 جولائی 2023 کو کو سی پی این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر پورٹل میں اپنا کیس درج کیا اور پنشن عدالت کے دوران ان کا کیس بحث کے لیے لیا گیا۔ فوجی امور کے محکمے نے بتایا کہ درخواست گزار کو 26.75 لاکھ روپے13 فروری 2024 کو  چھٹیوں کے عوض نقد ادائیگی اور سی جی ای جی آئی ایس  کی رقم ادا کی گئی ہے۔
  3. جناب سی کے پنگینی کی شکایت - "8 سال بعد پی پی او میں دوسری بیوی کا نام شامل کرنا": شری سی کے پنگینی نے  سی پی این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کروائی کہ بی ایس ایف   85  بٹالین کے جناب این کے یام بہادر ساہی نے 1988 میں پہلی بیوی کی موت کے بعد ایک خاتون سے شادی کی تھی۔ وہ گزشتہ 8 سال سے اپنی دوسری بیوی کا نام پی پی او میں شامل کرنے کی درخواست کر رہے تھے لیکن ناکام رہے۔ یہ کیس پنشن عدالت کے دوران اٹھایا گیا تھا اور بی ایس ایف کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ان  کی دوسری بیوی کا نام پی پی او میں شامل کیا گیا ہے۔
  4. جناب  چندن کمار شاہ کی شکایت - "8 سال کے بعد بقایا جات کے ساتھ فیملی پنشن کی منظوری": جناب  چندن کمار شاہ، آنجہانی  رام سیوک شاہ کے بیٹے جن کا انتقال 7 جولائی 1996 کو ہوا تھا اور 24 اپریل 2005کو اپنی والدہ کی موت کے بعد فیملی پنشن کے لیے درخواست دی تھی۔ لیکن فیملی پنشن بی ایس ایف نے منظور کی تھی۔ انہوں نے  30 مئی 2023 کو پورٹل پر شکایت درج کرائی۔ یہ کیس پنشن عدالت کے دوران بحث کے لیے درج کیا گیا تھا اور بی ایس ایف نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ 15 جنوری  2024 کو درخواست گزاروں کو 3.93 لاکھ روپے کے پنشن بقایا جات جاری کیے گئے ہیں۔
  5. جناب جوگندر سنگھ کی شکایت - "2020 سے معذوری پنشن کی عدم ادائیگی":جناب  جوگندر سنگھ  جو 31 دسمبر 2019 کو ڈیفنس سے ریٹائر ہوئے تھے انہیں دو سال تک ریٹائرمنٹ کے بعد معذوری پنشن نہیں ملی۔ انہوں نے اپنی شکایت سی پی این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر درج کروائی اور پنشن عدالت کے دوران ان کا کیس اٹھایا گیا۔ پی سی ڈی اے نے بتایا کہ 29 جنوری  2024 کو درخواست گزار کو معذوری پنشن کے بقایا جات 3.53 لاکھ روپے ادا کر دیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GAVF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027CMY.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

5335

 



(Release ID: 2008785) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Tamil