وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بہار کےگورنر جناب راجیندر وشوناتھ ارلیکر نے تھائی لینڈ کے قدیم شہر ایوتھیا کا دورہ کیا, جسے ایودھیا میں بھگوان رام کےپیدائش کے شہر کے نام پر رکھا گیا ہے


ایوتھیا ہندوستانی اور تھائی تہذیب کے درمیان گہرے ثقافتی اورتاریخی تعلق کوظاہرکرتا ہے: جناب ارلیکر

Posted On: 24 FEB 2024 4:05PM by PIB Delhi

بہار کے گورنر جناب راجندر وشوناتھ ارلیکر نے آج تھائی لینڈ کے قدیم شہر ایوتھیا کا دورہ کیا،جسے ہندوستان میں ایودھیا میں بھگوان رام کے  پیدائش کے شہر کے نام پر رکھا گیاہے۔ گورنر 22 رکنی ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جو تھائی لینڈ میں26 روزہ نمائش کے لیے بھگوان بدھ کے مقدس باقیات لے کرگیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EIBM.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023TR2.jpg

 

ایوتھیا کا تاریخی شہر،جس کی بنیاد1350 میں رکھی گئی تھی،سوکھوتھائی کے بعد سیامی سلطنت کا دوسرا دارالحکومت تھا۔ یہ 14 ویں سے18 ویں صدی تک پھلتا پھولتا رہا،اس دوران یہ دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ کاسموپولیٹن شہری علاقوں میں سے ایک بن گیا۔ عالمی سفارت کاری اورتجارت کا مرکز ایوتھیا حکمت عملی کے اعتبار سے ایک ایسے جزیرے پر واقع تھا، جو شہرکو سمندرسے ملانے والے تین دریاؤں سے گھرا ہوا تھا۔ اس جگہ کا انتخاب اس لیے کیا گیا، کیونکہ یہ خلیج سیام کے سمندری ساحل کے اوپر واقع تھی، جیسا کہ اس وقت موجود تھا۔اس طرح اس شہر پر دوسری قوموں کے سمندری جنگی جہازوں کے حملے کو روکا گیا اور اس مقام نے شہر کو موسمیاتی سیلاب سے بچانے میں بھی مدد کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UF0Y.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004H8PA.jpg

 

اس شہر پر1767میں برمی فوج نے حملہ کیا اور اسے مسمار کر دیا،جس نے شہر کو جلا کر خاکستر کر دیا اور باشندوں کو شہر چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ شہر کو کبھی بھی اسی مقام پر دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا اور آج بھی ایک وسیع آثار قدیمہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

کبھی عالمی سفارت کاری اورتجارت کا ایک اہم مرکز، ایوتھیا اب آثار قدیمہ کے خزانوں کا مرکزہے، جس کی خصوصیت لمبے پرانگ(اونچے اونچے ٹاورز) کی باقیات اوریادگارمقامات کے بودھ خانقاہیں ہیں،جو شہر کے ماضی کی حجم اور اس کی فن تعمیر کی نظریہ پیش کرتی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Z95P.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006GOLF.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00723B5.jpg

 

ایوتھیا کے اپنے دورے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر جناب ارلیکر نے کہا کہ یہ شہر ہندوستانی اور تھائی تہذیب کے درمیان گہرے ثقافتی اورتاریخی تعلق کو ظاہر کرتا ہے، جسے تھائی لینڈ کے عوام اور حکومت نے محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ریاست بہار کےگورنرہونے کے ناطے جو کہ بودھ مت کے متعدد ورثے اور بودھ گیا کامرکز ہے،ان کے لیے تاریخی شہر ایوتھیا کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ خاص طور پر ایسے وقت میں، جب رام مندر کا  ہندوستان کے ایودھیا شہر میں افتتاح کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قدیم مندر،محلات اور کھنڈرات نہ صرف تھائی لینڈ کی بھرپور تاریخ اور ثقافت کی گہرائی سےآگاہی فراہم کرتے ہیں، بلکہ جدید تھائی لینڈ کی ثقافتی جڑوں اور ورثے کی گہرائی کو سمجھنے میں بھی ہماری مدد کرتے ہیں۔ گورنر نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں کہ ہندوستان کے لوگ اس ثقافتی تعلق اور ہندوستانی ثقافت کے دنیا بھر میں پھیلاؤ سے واقف ہوں۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2007507

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2008103

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2008524

 

************

ش ح۔ح ا ۔ن ع

 (U: 5323)


(Release ID: 2008660) Visitor Counter : 83