بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی رینیو ایبل انرجی لمیٹڈ کے پہلے شمسی پروجیکٹ نے کام کرنا شروع کیا
Posted On:
23 FEB 2024 5:58PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی رینیو ایبل انرجی لمیٹڈ (این ٹی پی سی – آر ای ایل) کے راجستھان کے چھتر گڑھ میں 21 فروری 2024 کو 70 میگا واٹ صلاحیت والے پہلے شمسی پروجیکٹ نے تجارتی کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی این ٹی پی سی گروپ کی بجلی بنانے کی تنصیب شدہ صلاحیت 73958 ایم ڈبلیو ہو گئی ہے۔
سر دست این ٹی پی سی – آر ای ایل کے 17 پروجیکٹ زیر نفاذ ہیں، جن کی کُل صلاحیت 6 ہزار ایم ڈبلیو سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی این ٹی پی سی گروپ کی قابل تجدید توانائی کی کُل آپریشنل صلاحیت 3448 ایم ڈبلیو ہو گئی ہے۔
اس موقع پر سی ای او (این جی ای ایل) جناب موہت بھارگو اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
چھتر گڑھ شمسی پروجیکٹ کی کُل صلاحیت 150 ایم ڈبلیو ہے اور امید ہے کہ یہ مارچ 2024 تک کام کرنے لگے گا۔ اس کی یہ صلاحیت ایس ای سی آئی – قسط 111 کے تحت حاصل کی گئی ہے اور اس پروجیکٹ سے راجستھان ریاست کو فائدہ حاصل ہوگا۔
یہ پروجیکٹ سالانہ 370 ملین یونٹ توانائی پیدا کرے گا، جو 60 ہزار گھروں کے لئے کافی ہوگی اور یہ سالانہ تین لاکھ ٹن سی او -2 کے اخراج میں بھی بچت کرے گا اور ایک ہزار ایم ایم ٹی پی اے پانی کی بچت کرے گا۔ یہ سالانہ 5 ہزار گھروں کے لئے کافی ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-5305
(Release ID: 2008474)
Visitor Counter : 92