صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

جناب جے پی نڈا نے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور جناب انوراگ ٹھاکر کے ساتھ ہماچل پردیش میں ایمس بلاسپور میں حفظان صحت کی نئی سہولتوں  کا افتتاح کیا اور رین بسیرا کا سنگ بنیاد رکھا


مرکزی حکومت صحت کے شعبے میں یکسر تبدیلی لانے  کے لیے سرگرم طور پر کام کر رہی ہے جس کا مشاہدہ نہ صرف ایمس نیٹ ورک کی توسیع  ، بلکہ حفظان  صحت کے دیگر شعبوں میں بھی کیا جا سکتا ہے: جناب جے پی نڈا

’’آج ہماری صحت پالیسی ایک جامع نقطہ نظر کو اپنا رہی  ہے ،  جس میں سب سے پہلے بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر زور دیا جاتا ہے ۔  ہماری توجہ  بیماریوں کی روک تھام  ، علاج و معالجے ،  احتیاطی تدابیر  اور تندرستی پر مرکوز ہے‘‘

کووڈ – 19 مرض  ، جس نے دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو متاثر کیا ،  کی وجہ سے  پیدا ہونے والے بے پناہ چیلنجوں کے باوجود  ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام نے نہ صرف اِس دباؤ کا مقابلہ کیا بلکہ آج اس طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ  وہ تیار ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

ایمس بلاس پور کو  ، سنگ بنیاد رکھنے کے عمل سے لے کر اِس کی تکمیل تک صرف 3 سال کا عرصہ لگا ،  جو کہ صحت کے معیاری بنیادی ڈھانچے کو آخری سِرے  تک پہنچانے کی مرکزی حکومت کی کوششوں

Posted On: 23 FEB 2024 4:05PM by PIB Delhi

تابکاری آنکولوجی ،  128 سلائس سی ٹی سکینر اور ایک  رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) پلانٹ سمیت  حفظان صحت کی کئی نئی سہولیات کا افتتاح آج ایمس بلاس پور ،  ہماچل پردیش میں مہمان خصوصی ،  راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ جناب جگت پرکاش نڈا نے   صحت اور خاندانی بہبود، نیز کیمیکلز اور کھادوں  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں  کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کی موجودگی  میں کیا۔  اس موقع پر اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش جناب جئے رام ٹھاکر بھی موجود تھے ۔  انہوں نے ایمس بلاس پور میں وشرام سدن (رین بسیرا) کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔  ان سہولتوں کے اضافے سے ہمالیائی ریاست میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں طور پر اضافہ ہوگا اور اس سے پڑوسی ریاستوں کے لوگوں کو بھی بے حد فائدہ پہنچے گا ،  جس سے مریضوں کی دیکھ بھال میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026V5B.jpg

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ،  جناب جے پی نڈا نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت صحت کے شعبے میں یکسر تبدیلی لانے کے  لیے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہی ہے جس کا مشاہدہ نہ صرف ایمس کے نیٹ ورک کی توسیع میں کیا جا سکتا ہے بلکہ حفظان  صحت کے دیگر شعبوں   میڈیکل کالج ،  ایم بی بی ایس اور پی جی سیٹوں میں اضافہ ،  نرسنگ کالجوں کا قیام ،  آیوشمان آروگیہ مندروں اور اسی طرح کی کئی دیگر پالیسیاں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

جناب نڈا نے کہا  کہ ’’آج ہماری صحت پالیسی ایک جامع نقطہ نظر کو اپنا رہی  ہے ،  جس میں بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر زور دیا جاتا ہے ۔  ہماری توجہ بیماریوں کی روک تھام  ، علاج معالجے ،  احتیاطی تدابیر اور تندرستی و صحت کی دیکھ بھال پر مرکوز ہے ‘‘۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کے آغاز کی وجہ سے ،  جو ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی صحت کی دیکھ بھال کی کوریج اسکیم ہے ،  آج ہماچل پردیش میں تمام اہل افراد کا مکمل بیمہ ہے ۔

انہوں نے گزشتہ 10 سالوں میں صحت کے شعبے میں دیگر کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا جس میں ٹی بی کے نوٹیفکیشنز میں 64 فیصد کااضافہ اور ٹی بی کے کیسز کے علاج میں 80 فیصد سے زیادہ کامیابی ،  اسٹینٹس  اور ادویات کی قیمتوں میں کمی اور ملک بھر میں ان کی وسیع تر رسائی کو آسان بنانا شامل ہے ۔  جن اوشدھی کیندروں کی توسیع کے ذریعے ،  ایمس جیسے طبی اداروں میں آیوش بلاکس ،  بلک ڈرگ پارکس کا قیام وغیرہ کے ذریعے مجموعی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینا  جیسے امور شامل ہیں۔

سماج میں تبدیلی کے اثرات لانے میں ایک موثر قیادت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےجناب نڈا نے کہا  کہ"کچھ سال پہلے تک ،  یہ یقین کرنا ناقابل تصور تھا کہ بلاس پور جیسے خطے میں ایمس جیسا ادارہ قائم ہو سکتا ہے ۔  یہ صرف صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو آخری میل تک پہنچانے کی مرکزی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا  کہ  ’’اسی طرح کووڈ  - 19  وبائی مرض کے دوران بہت زیادہ خوف اور اندیشہ پیدا کیا گیا تھا جو ایک صدی کی وبائی بیماری تھی ۔  تاہم ،  عزت مآب وزیر اعظم پوری دنیا کو طاقت کے استعمال یا دیگر پرتشدد اقدامات کی ضرورت کے بغیراس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ایک ساتھ لانے میں کامیاب رہے‘‘ ۔

جناب جے پی نڈا نے ایمس بلاسپور میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اور "ایمس ثقافت" کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں بہترین خدمات فراہم کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ "یہ جشن کا لمحہ ہے کہ ایمس بلاس پور میں 12 آج نئی سہولیات کا افتتاح  یا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ،  جس کی مجموعی لاگت 400 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔ "

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ کس طرح حکومت نے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کیا ہے ،  مرکزی وزیر صحت نے نشاندہی کی کہ "کووڈ-19 وبائی بیماری ،جس نے دنیا بھر بشمول کچھ ترقی یافتہ ممالک میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو متاثر کیا ،  کے ذریعہ سامنے آنے والے بہت بڑے چیلنجوں کے باوجود ،  ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام نے نہ  صرف اس وبا کا  کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا،بلکہ آج اس طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے وہ پہلے سے زیادہ تیار ہے ۔  انہوں نے کہا  کہ"زیادہ تر صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے جو پچھلے 10 سالوں میں بنائے گئے ہیں جیسے ایل ایم او  پلانٹس ،  جدید طبی آلات کی تنصیب اور ایمس اور دیگر طبی اداروں میں جدید ترین مشینری، صحت کے شعبے خاص طور پر صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بناتے ہیں ۔"  

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ مرکزی حکومت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو آخری میل تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کوشش کے تحت ملک بھر میں کئی نئے میڈیکل کالج ،  نرسنگ کالج اور ایمس کھولے گئے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگوں کو معیاری طبی علاج حاصل کرنے کے لیے میٹرو شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00301TU.png

جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ایمس بلاسپور کو ،اس کےسنگ بنیاد رکھنے سے لے کر تکمیل تک صرف 3 سال کا عرصہ لگا ،  جو کہ بروقت اور معیاری صحت کے بنیادی ڈھانچے کو آخری میل تک پہنچانے کی مرکزی حکومت کی کوششوں میں ایک اوراہم  سنگ میل ہے ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ وشرام سدن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس سے پہاڑی علاقے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو کافی راحت ملے گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D55I.png

معززین نے کارڈیک کیتھ لیب ،  کورونری کیئر یونٹ (سی سی یو) ،  سینٹرل سٹرائیل سپلائی ڈپارٹمنٹ (سی ایس ایس ڈی) اور اسپتال کی مرکزی عمارت میں لانڈری کا بھی دورہ کیا جس کا حال ہی میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے افتتاح کیا تھا ۔

پس منظر:

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس ) ،  بلاس پور (ہماچل پردیش) ،  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت خود مختار کام کرنے والا قومی اہمیت کا ایک انسٹی ٹیوٹ کا تصور ملک میں سستی/قابل اعتماد  تیسرے درجے کی صحت کی دیکھ بھال کی دستیابی میں عدم توازن کو درست کرنے کے مقصد کےساتھ'پردھان منتری سوستھیا سرکشا یوجنا' ( پی ایم ایس ایس وائی) کے پانچویں مرحلے کے تحت  کیا گیا تھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Q0KT.png

ایمس میں ریڈی ایشن آنکولوجی خدمات تقریباً30 کروڑ روپے کی لاگت کی جدید مشینری کے ساتھ کینسر کے مریضوں کو جدید ترین ریڈیو تھراپی علاج فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ شروع کی گئی ہیں ۔  جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کینسر کے مریضوں کا علاج ہائی انرجی لائنر ایکسلریٹر (ایچ ای ایل اے )  ،    4 ایچ ڈی آر بریکی تھریپی اور  ڈی سی ٹی سیمولیٹر کے ذریعے کیا جا سکتا ہے جو کہ صحت مند بافتوں کی سالمیت کو محفوظ رکھتے ہوئے ٹیومر کو مؤثر طریقے سے نشانہ بناتے ہوئے درست طریقے سے علاج کی منصوبہ بندی میں مدد کرے گا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0062WTJ.jpg

جدید ترین 128 سلائس سی ٹی سکینر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ،  ایمس میں پاور گرڈ سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) فنڈنگ کے ساتھ  7 کروڑ  روپے کی لاگت سے نصب کیا گیا ہے ۔    یہ مختصر وقت میں غیر معمولی وضاحت کے ساتھ مل کر تیز اور درست امیجنگ فراہم کرے گا ،  اس طرح مریضوں کے انتظار کا وقت کم ہو جائے گا ۔  یہ خاص طور پر ایسے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے جو ہنگامی حالت میں موجود ہیں جو شدید بیمار ہیں اور جن کو فوری درست  تشخیص اور علاج کی ضرورت ہے ۔  پاور گرڈ کی طرف سے ایک ایم آر آئی  مشین بھی فراہم کی جائے گی جس  تخمینہ لاگت اگلے چند مہینوں میں سی ایس آر فنڈ کے تحت 16 کروڑ روپے ہے ۔   

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007R4II.png

سی ایس آر  کے تحت پاور گرڈ کی طرف سے فراہم کردہ ایک اور فراخدلانہ تعاون ایمس بلاس پور میں وشرام سدن ہے ۔  اسے 250 افراد کی گنجائش کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا ۔  یہ انتظار کرنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو آرام دہ قیام فراہم کرے گا اور مانسون کے دوران سخت سردی ،  سخت گرمی اور مسلسل بارش سے تحفظ فراہم کرے گا ۔  یہ 26.75 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تقریباً 18 ماہ میں تیار ہو جائے گا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008XIFO.png

رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) پلانٹ ایمس بلاسپور کو مریضوں کے بستر پر چوبیس گھنٹے آکسیجن کی فراہمی فراہم کرے گا ۔  دو  ایل ایم او ٹینک ہیں اور ہر ٹینک میں 20 کلو لیٹر ایل ایم او (کے ایل)   کی گنجائش ہے ۔

اس موقع پر پروفیسر ویر سنگھ نیگی    ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ،  ایمس بلاسپور؛ اس موقع پر مرکزی حکومت اور ہماچل پردیش  سرکار کے سینئر افسران اور ایمس بلاس پور اور پاور گرڈ کے  نمائندے  موجود تھے ۔

*******

ش ح  ۔   م ع ۔   ت ح

(U:  5299)

 



(Release ID: 2008464) Visitor Counter : 42


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil