پنچایتی راج کی وزارت

بھوپال میں گرام پنچایت کے  مقامی ترقیاتی منصوبے پر دو روزہ قومی ورکشاپ ، آج کامیابی سے  اختتام پذیر  ہوا

Posted On: 23 FEB 2024 4:53PM by PIB Delhi

گرام پنچایت کے  مقامی ترقیاتی منصوبے پر دو روزہ کراس لرننگ انٹرایکٹو قومی ورکشاپ،  آج بھوپال میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ، جس نے زمینی  سطح پر مقامی منصوبہ بندی کے اقدامات کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل قائم کیا۔ اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، بھوپال کے تعاون سے پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ قومی ورکشاپ میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے گرام پنچایتوں، منصوبہ بندی کے اداروں اور سرکاری افسران کی سرگرم  شرکت  شامل رہی۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج،  ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ پنچایت اور دیہی ترقی، حکومت مدھیہ پردیش، جناب مالے شریواستو؛ پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار،  پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر اور ڈائرکٹر، اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، بھوپال پروفیسر کیلاسا راؤ ایم سمیت سینئر افسران نے ورکشاپ سے خطاب کیا اور نظامت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012MO6.jpg

 

آج بھوپال میں جی پی ایس ڈی پی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے دیہی تبدیلی کے لیے ایک مقامی نقطہ نظر، تعاون ، عزم کے ساتھ ساتھ اسکیموں اور وسائل کے ہم آہنگی کی وکالت کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا تاکہ نشان زد اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ ڈاکٹر کمار نے ایک جامع جائزہ پیش کیا جس میں دیہی رہائش گاہوں کی از سر نو ترقی  کے ضروری پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں  نے اپنی تقریر میں  ماسٹر پلاننگ، مؤثر فنڈنگ کی حکمت عملیوں اور متحرک کوششوں کی ضرورت کا احاطہ کیا۔ انہوں نے گرام پنچایتوں پر بھی زور دیا کہ وہ پائیدار دیہی ترقی کے لیے اجتماعی کارروائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنی کوششوں میں باہمی تعاون اور نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر اختیار کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020SVH.jpg

 

پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر نے زمینی  سطح پر مقامی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کی تحریکی اپیل کے ساتھ گرام پنچایت کےمقامی ترقیاتی منصوبہ پر قومی ورکشاپ کے دوسرے دن کا رخ ترتیب دیا۔ انہوں نے گرام پنچایتوں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں  پر زور دیا کہ وہ احتیاط سے حکمت عملی بنائیں اور اجتماعی اور ٹھوس کوششوں کے ذریعے ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے پورے دلجمعی سے عہد کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WD5G.jpg

 

قومی ورکشاپ کا دوسرا دن،  ایک اور افزودہ اور نتیجہ خیز دن ثابت ہوا کیونکہ شرکاء نے گرام پنچایتوں میں مقامی ترقی کو آگے بڑھانے کے مقصد سے گہرائی سے بات چیت اور تعاون پر مبنی اقدامات کا جائزہ لیا۔ ورکشاپ نے گرام پنچایت کے مقامی ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کی طرف مضبوطی سے کام کرنے اور آگے بڑھنے پر زور دیا۔  پنچایتی راج کی وزارت میں سکریٹری کے کلیدی خطاب نے زمینی سطح پر مثبت تبدیلیوں کو متاثر کرنے کے لیے ایک واضح وژن، روڈ میپ اور حکمت عملی فراہم کی، جس سے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اہم اقدامات شروع کیے گئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00476RN.jpg

 

دو روزہ قومی ورکشاپ میں مختلف ریاستوں کے ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ کے محکموں کے ساتھ ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پرکشش بات چیت ہوئی۔ مقامی منصوبہ بندی کے لازمی اجزاء کے طور پر زمین اور اثاثہ منیٹائزیشن کے ذریعے گرام پنچایتوں کے لیے اون سورس ریونیو (او ایس آر) بڑھانے کی حکمت عملیوں پر غور و خوض کیا گیا۔ گرام پنچایتوں میں مقامی منصوبہ بندی کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایک واضح ٹائم لائن اور اختراعی حکمت عملی کی ضرورت کے ساتھ ایک واضح روڈ میپ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057IOD.jpg

 

ورکشاپ،  تمام تجاویز پر غور کرتے ہوئے ایک واضح روڈ میپ اور قابل عمل حکمت عملی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، وزارت کے وژن کو آگے بڑھانے اور مقامی منصوبہ بندی کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ گرام پنچایت کے  مقامی ترقیاتی منصوبہ پر قومی ورکشاپ،   اپنے مقاصد کو پورا کرنے، گرام پنچایتوں اور ریاستی سطح کے اداروں کے لیے اہم نکات اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے میں انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔ شرکاء نے ماسٹر پلاننگ اور مقامی منصوبہ بندی کے نشان زد  شعبوں میں ضروری اقدامات کرنے کا عزم کیا، جس سے ہندوستان کے دیہاتوں/دیہی مناظر کی طویل مدتی ترقی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح۔ ر ب

U-5300



(Release ID: 2008457) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi