بجلی کی وزارت

ستلج جل ودیوت نگم )ایس جے وی این ( نے اتر پردیش میں 50 میگاواٹ کے گجرائی سولر پاور اسٹیشن کا آغاز کیا

Posted On: 23 FEB 2024 3:36PM by PIB Delhi

وزرت بجلی ، حکومت ہند کے زیر انتظام سرکاری سیکٹر کی مرکزی کمپنی شیڈول اے اور زمرہ اول کی منی رتن  کمپنی ستلج جل ودیوت نگم (ایس جے وی این ) لمیٹڈ  نے کانپور دیہات اتر پردیش میں آج ،  23 فروری ،  2024  کو اپنے 50 میگاواٹ کے گجرائی سولر پاور اسٹیشن کا کامیاب کمرشئل کام کاج کا آغاز کیا ۔    اس سنگ میل کے ساتھ   ستلج جل ودیوت نگم (ایس جے وی این ) کی کل تنصیب شدہ بجلی کی صلاحیت 2,277 میگاواٹ  ہو گئی ہے  ،  اس وقت دس بجلی  گھر کام کر رہے ہیں  ۔  

50 میگاواٹ کے گجرائی سولر پاور اسٹیشن کو ایس جے وی این نے اپنے قابل تجدید  ونگ ستلج جل ودیوت نگم (ایس جے وی این )  گرین انرجی لمیٹڈ (ایس جی ای ایل ) کے ذریعے 281 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا ہے ۔   اِس کے ذریعے پیدا ہونے والی توانائی سے سالانہ آمدنی تقریباً 32 کروڑ روپے متوقع ہے ۔  یہ منصوبہ پہلے سال میں 107 ملین یونٹس  بجلی کی پیداوار کرے گا اور 25 سال کی مدت میں مجموعی توانائی کی پیداوار کا تخمینہ 2,477 ملین یونٹ ہے ۔

اس کامیابی کو مشترک کرتے ہوئے ،  چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر ،  محترمہ   گیتا کپور نے کہا کہ ایس جے وی این ملک کے غیر فوسل ایندھن پر مبنی توانائی کی پیداوار کو بڑھانے اور سال 2070 تک کاربن کے  صفر اخراج  کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے  ۔  

ایس جی ای ایل نے اس گرڈ سے منسلک شمسی پروجیکٹ کو نومبر 2022 میں 2.98 روپے فی یونٹ کے ٹیرف پر ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے حاصل کیا  ۔ بولی کا یہ عمل اتر پردیش نیو اینڈ رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (یو پی این ای ڈی اے) کے ذریعے کرایا گیا ۔  بجلی کی خریداری کا معاہدہ اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ ( یو پی پی سی ایل) کے ساتھ 25 سال کی مدت کے لیے کیا گیا ہے ۔

ستلج جل ودیوت نگم (ایس جے وی این ) نے حالیہ دنوں میں متعدد قابل تجدید پروجیکٹس شروع کیے ہیں ،  اس طرح سال 2030 تک جی ڈبلیو 25 اور سال 2040 تک جی ڈبلیو 50 کی تنصیب شدہ صلاحیت حاصل کرنے کے اپنے مشترکہ وژن کو حاصل کرنے کی راہ ہموار کی ہے  ۔  

*******

ش ح ۔  م ع  ۔  ت ح

(U:  5293)



(Release ID: 2008432) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu