وزارات ثقافت

بھگوان بدھ اور ان کے دو شاگردوں کی مقدس باقیات 19 مارچ تک کی 26 روزہ نمائش کے لیے تھائی لینڈ پہنچ گئیں


مقدس باقیات کا بنکاک میں عقیدت اور عظیم الشان تقریب میں استقبال کیا گیا

مقدس باقیات کی آمد بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان دوستی اور محبت کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گی: مرکزی وزیر وریندر کمار

Posted On: 22 FEB 2024 5:42PM by PIB Delhi

بھگوان بدھ کی چار پپراہوا  باقیات اور ان کے دو شاگرد  اریہنت ساری پتر  اور اریہنت مودگلاین  کی مقدس باقیات آج 22 رکنی وفد کے ساتھ 26 روزہ نمائش کے لیے بہار کے گورنر جناب راجندر وشوناتھ ارلیکر اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر  کمار کی سربراہی میں تھائی لینڈ کے بنکاک پہنچیں  ۔ اس وفد میں کشی نگر، اورنگ آباد ، لداخ کے قابل احترام بھکشو ، وزارت ثقافت   ،  مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کے افسران ، نیشنل میوزیم کے کیوریٹر، فنکار اور اسکالرز شامل ہیں۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت خارجہ، تھائی لینڈ میں بھارتی سفارت خانہ، بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن، نیشنل میوزیم، ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

بنکاک ملٹری ہوائی اڈے پر رائل تھائی حکومت کے وزیر ثقافت عزت مآب جناب سیرمساک پونگ پنیت  ، تھائی حکام اور دیگر معززین  اور  بڑی تعداد میں  بھکشوؤں نے مقدس باقیات کا استقبال انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کیا ۔ فوجی ہوائی اڈے پر مقدس  باقیات کا  مقدس جاپ اور گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔  جناب  سیرمساک پونگ پنیت اور تھائی حکام نے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور وفود کے ساتھ ملٹری ہوائی اڈے سے مقدس  باقیات کو  بنکاک کے قومی  میوزیم  میں محفوظ رکھنے کے لیے اور  اس کے بعد  23 فروری کو بنکاک میں سنم لوانگ پویلین میں تیار کردہ ایک عظیم الشان منڈپم میں محفوظ کرنے کے لیے لے جایا گیا  ۔ لوگ یوم مکھا  بوچا کے بعد سے  درشن کر سکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W6SM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GR4D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A6CI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004B02O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XQS1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006JAZJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007AYZW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008XQ12.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009NBAY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0101FOU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011W653.jpg

 

 

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور تھائی حکومت کے وزیر ثقافت جناب سیرمساک پونگ پنیت نے بنکاک کے نیشنل میوزیم میں مقدس باقیات کی آمد پر ایک پریس کانفرنس کی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر  وریندر کمار نے کہا کہ بھارت اور تھائی لینڈ  کے  مضبوط، کثیر جہتی اور دو طرفہ تعلقات  ہمیشہ  دونوں ملکوں کے ہم آہنگ قومی مفادات اور ترجیحات کی بنیاد پر قائم رہے ہیں ۔ بدھ مت کے عظیم مذہب میں بھگوان بدھ کا ابدی پیغام  ، بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان سب سے اہم اور اٹوٹ کڑی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جب ہم بھارت اور تھائی لینڈ کے باہمی تعلقات میں ایک نئے اور زیادہ شاندار باب کا آغاز کررہے ہیں، مقدس  باقیات کی آمد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور محبت کے بندھن کو مزید مضبوط کرے گی۔ تھائی لینڈ کے وزیر ثقافت نے بھارت کی حکومت کی جانب سے مقدس باقیات کو نمائش کے لیے تھائی لینڈ بھیجنے کی درخواست کو قبول کرنے پر  شکریے کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01257L4.jpg

 

تھائی لینڈ کے مذہبی امور  کے محکمے  ، جس کی نمائندگی  تھائی لینڈ کے مذہبی امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل جناب چییا پون سُک – اییام   نے کی اور  وزارتِ ثقافت کے قومی میوزیم ، جس کی نمائندگی وزارت ثقافت کے تحت کام کرنے والے قومی میوزیم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب آشیش گوئل نے کی  ، کے درمیان 22 فروری  ، 2024 ء کو تھائی لینڈ کے قومی میوزیم میں مقدس باقیات کی نمائش کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ۔  دستخط کئے جانے کے وقت  مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار  ، تھائی وزیر ثقافت  جناب سیرماسک پونگ پنیت  ،  تھائی لینڈ کی مذہبی امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  کے لیے کار گزار  مورل اینڈ ایتھیکل پرموشن بیورو    کی ڈائریکٹر محترمہ تھیتیما سوفاپکاک ، حکومت ہند کی وزارت ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری امیتا پرساد سارا بھائی کی موجودگی میں کئے گئے ۔  نمائشی معاہدے پر دستخط   کئے جانے سے 75 سال سے جاری بھارت-تھائی لینڈ کے سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0130X7Y.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014QUW8.jpg

اس سے پہلے ، مقدس باقیات روایتی تقریبات کے بعد وفد کے ساتھ بھارت  سے دلّی سے روانہ ہوئیں۔ یہ  باقیات وزارت ثقافت کے  نیشنل میوزیم میں رکھی گئی خصوصی  20 باقیات  میں سے ہیں۔ ان میں سے چار اس اہم موقع پر تھائی لینڈ کے سفر   پر بھیجی گئی ہیں ۔  اس کے علاوہ ، بھگوان بدھ کے دو قابل احترام شاگردوں، اریہنت سری پترا اور اریہنت مودگلاین کی مقدس  باقیات ، جواس وقت سانچی میں مقیم ہیں، بھی تھائی لینڈ کے سفر  پر ہیں اور پہلی بار ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی  جائیں گی۔ ان  مقدس باقیات کو سرکاری مہمان  والے احترام کے ساتھ آئی اے ایف کے طیارے  میں لے جایا گیا  ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015AIE6.jpg

نیشنل میوزیم میں تقریب

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image016D0TH.jpg

نیشنل میوزیم سے روانگی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image017I6TD.jpg

پالم ہوائی اڈے پر بہار کے گورنر، مرکزی وزیر اور تھائی  لینڈ کے سفیر کی موجودگی میں تقریب منعقد ہوئی

 

نمائش کے سفر میں تھائی لینڈ کے متعدد مقامات کا دورہ شامل ہے، جس سے عقیدت مندوں اور شائقین کو یکساں طور پر  ، ان قابل قدر  باقیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع مل سکے:

  • سنم لوانگ پویلین، بنکاک: 22 فروری  ، 2024 ء - 3 مارچ  ، 2024 ء (11 دن)
  • ہو کم لوانگ، رائل راج پروئک، چیانگ مائی: 4 مارچ  ،  2024 ء تا 8 مارچ  ، 2024 ء (5 دن)
  • واٹ مہا وانارام، اوبون رتچاتھانی: 9 مارچ  ، 2024 ء - 13 مارچ  ، 2024 ء (5 دن)
  • وات ماہا تھاٹ ، اولوئیک ، کرابی :  14 مارچ  ، 2024 ء - 18 مارچ  ، 2024 ء (5 دن)

 

یہ   مقدس سفر 19 مارچ  ، 2024 ء  کو اختتام پذیر ہو گا، جس کے  بعد مقدس باقیات  کو ، اُن کے متعلقہ مقامات پر واپس بھیج دیا جائے گا اور یہ  تھائی لینڈ میں ایک تاریخی اور روحانی  طور پر مالا مال نمائش کا  اختتام  ہوگا ۔

 

******************************

(ش ح –ا گ   - ع ا )

U. No. 5276



(Release ID: 2008276) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi