وزارت دفاع
بین الاقوامی بحری سمینار
Posted On:
22 FEB 2024 5:07PM by PIB Delhi
ہندوستان کے عزت مآب نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج ملن 2024 کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ بین الاقوامی بحری سیمینار کا افتتاح کیا۔
بین الاقوامی بحری سیمینار، جو کہ ملن 2024 کا ایک اہم حصہ ہے عالمی بحری فضیلت کا ایک اجتماع ثابت ہوا۔ اس سیمینار نے سمندر پار ملکوں کے درمیان تعاون، ہم آہنگی اور ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
سیمینار میں ہندوستانی بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف، دوستانہ غیر ملکی ممالک کی بحریہ کے سربراہان ، سینئرسرکردہ شخصیات، مندوبین بشمول سفیروں، ہائی کمشنرز اور ہندوستان اور دوست بیرونی ممالک کی بحریہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ان کی موجودگی نے سمندری حلقے میں بین الاقوامی مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس سمینارکاموضوع ‘‘سمندر وں میں شراکت دار:اشتراک،ہم آہنگی، ترقی’’پرمختلف پریزنٹیشن اور مباحثوں کی ایک شاندارسیریز پیش کی گئی ۔ بارہ ممالک کے معزز مقررین کی طرف سے پیش کیے گئے مقالوں میں اقتصادی ترقی، بحری سلامتی، صلاحیت سازی، موسمیاتی تبدیلیوں میں تخفیف، نیلگوں معیشت کے اقدامات، اور بحری انفراسٹرکچر کی پائیدار ترقی جیسے اہم شعبوں پر روشنی ڈالی گئی۔
ملن 2024کے حصے کے طور پر، بین الاقوامی بحری سیمینار، عالمی بحری برادری کو درپیش چیلنجوں کوحل کرنے اوردستیاب کا استعمال کرنے میں بین الاقوامی تعاون کی پائیدار اہمیت کے ثبوت کے طور پر سامنے آیاہے۔اس سمینارمیں حصہ لینے والوں نے بامعنی مکالمے اور شراکت داری کے توسط سےزیادہ محفوظ ، پائیداراور خوشحال بحری خطے کی توسیع کی راہ ہموار کرنے کاکام کیا۔
*********
(ش ح۔ف ا۔ع آ)
U-5277
(Release ID: 2008249)
Visitor Counter : 80