امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز کونسل آف انڈیاکے تعاون سے ‘‘برانڈایکسٹنشن بنام سروگیٹ ایڈورٹیزمنٹ –لائن کہاں ہے؟’’پرفریقوں کی مشاورتی میٹنگ کااہتمام کیا


صارفین کے امورکے محکمے کے سکریٹری نے کہاکہ بندش لگائے گئے زمروں میں مصنوعات کوبڑھاوا دینے والے سروگیٹ اشتہارات صارفین کے حقوق کوکمزوربناتے ہیں

میٹنگ کا مقصدمجموعی طورپر سروگیٹ اشتہار، برانڈایکسٹنشن اور ٹریڈمارک کی بندشوں سے متعلق پیچیدہ معاملات کو حل کرنا ہے جس میں عوامی صحت اورصارفین کے حقوق کے تحفظ جیسے وسیع اہداف شامل ہیں

Posted On: 22 FEB 2024 6:59PM by PIB Delhi

محکمہ برائے امور صارفین (ڈیواوسی اے) نے آج ممبئی میں ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز کونسل آف انڈیا کے تعاون سے ‘‘برانڈ ایکسٹینشن بنام  سروگیٹ ایڈورٹیزمنٹ - لائن کہاں ہے ؟’’ پر فریقوں  کی مشاورتی میٹنگ کااہتمام کیاہے۔

اس مشاورت کا مقصد عوامی صحت اور صارفین کے حقوق کی حفاظت کے وسیع مقصد کے ساتھ سروگیٹ ایڈورٹائزنگ، برانڈ ایکسٹینشنز، اور ٹریڈ مارک کی پابندیوں سے متعلق پیچیدہ مسائل کو مجموعی طور پر حل کرنا تھا۔ مشاورت میں اہم فریقوں ، بشمول سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی)، وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) اور ٹریڈ مارک اتھارٹی نے  اس طرح کے سروگیٹ اشتہارات کو ریگولیٹ کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جناب روہت کمار سنگھ، سکریٹری، ڈی اوسی اے نے کہا کہ سروگیٹ اشتہارات جو محدود زمروں میں مصنوعات کی تشہیر کرتے ہیں صارفین کے حقوق کو مجروح کرتے ہیں اور اس کے سنگین اثرات ہو سکتے ہیں۔ صنعتوں میں سروگیٹ اشتہارات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ اگر متعلقہ ممنوعہ صنعتیں اس رہنما خطوط پر عمل کرنے اور موجودہ قوانین کی تعمیل کرنے میں ناکام رہیں تو مزید سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ہم تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں،کیوں کہ ہم اس بدلتے ہوئے مسئلے سے نبردآزماہیں۔ صارفین کے امور کے محکمے نے پوری وضاحت کے ساتھ اپنے موقف کی تصدیق کی کہ سروگیٹ اشتہارات میں کسی بھی طرح کی مسلسل شمولیت کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ عدم تعمیل کی کسی بھی صورت کو حل کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

مشاورت میں زیربحث آئے  مندرجہ ذیل اہم  نکات پر زور دیا گیا:

  • برانڈ کی توسیع اور ممنوعہ پروڈکٹ یا سروس کی تشہیر کے درمیان واضح فرق ہونا چاہیے۔
  • اشتہارکی اسٹوری یا ویژوول میں صرف اس پروڈکٹ کو دکھایا جانا چاہیے جس کی تشہیر کی جا رہی ہے نہ کہ کسی بھی شکل میں ممنوعہ پروڈکٹ۔
  • اشتہار کو ممنوعہ مصنوعات کا براہ راست یا بالواسطہ حوالہ نہیں دینا چاہیے۔
  • اشتہار میں ممنوعہ مصنوعات کی تشہیر کا کوئی بھی  شائبہ یا جملے نہیں ہونے چاہئیں۔
  • اشتہار میں ممنوعہ مصنوعات سے وابستہ رنگ، ترتیب یا پیشکش کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
  • اشتہار کو دوسری مصنوعات کی تشہیر کرتے وقت ممنوعہ مصنوعات کی تشہیر کے لیے عام حالات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

 مشاورت میں 2022 میں گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام اور گمراہ کن اشتہارات کی توثیق کے لیے رہنما خطوط بھی طلب کیے گئے۔ سروگیٹ اشتہارات کی ایک قطعی تعریف صنعت کے فریقوں، ریگولیٹری اداروں اور ماہرین کے لیے متعارف کرائی گئی تاکہ سروگیٹ اشتہارات سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملیوں پر غور کیا جا سکے۔ کلیدی بات چیت شفافیت کو بڑھانے، عمل آوری کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے، اور ذمہ دار اشتہاری طریقوں کو فروغ دینے پرمرکوز رہی۔

*********

 (ش ح۔ف ا۔ع آ)

U-5274


(Release ID: 2008237) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Marathi