وزارت خزانہ
پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سبسکرائبر کے تحفظ، تعمیل کی لاگت میں كمی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے كے رُخ پر ٹرسٹی بینک (ٹی بی) اور سنٹرل ریکارڈ کیپنگ ایجنسی (سی آر اے) کے گڈ گورننس كے ضوابط میں ترامیم کو نوٹیفائی کیا ہے
Posted On:
22 FEB 2024 4:10PM by PIB Delhi
پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے)نے 09.02.2024 کو ٹرسٹی بینک (ٹی بی) (ترمیمی) ضوابط مجریہ 2023 اور سنٹرل ریکارڈ کیپنگ ایجنسی (سی آر اے) (ترمیمی) ضوابط مجریہ 2023 کو نوٹیفائی کیا۔
ٹرسٹی بینک (ٹی بی) کے ضوابط میں ترامیم سے فراڈ کی روک تھام اور تخفیف کی پالیسی کے نفاذ، سبسکرائبر کو معاوضہ دینے، نئی رجسٹریشن کے لیے درخواست کی دعوت اور رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کے حوالے کرنے سے متعلق دفعات کو آسان اور مضبوط کرتے ہیں۔
سنٹرل ریکارڈ کیپنگ ایجنسی (سی آر اے) کے ضوابط میں ترامیم سے کمپنیز ایکٹ 2013 کے مطابق سی آر اے کے نظم و نسق سے متعلق دفعات آسان اور مضبوط ہوتے ہیں اور یہ ترامیم سی آر اے کے ذریعہ معلومات کے افشاء میں اضافہ کرتی ہیں۔ دیگر قابل ذکر ترامیم میں درج ذیل شامل ہیں:
i۔ صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے سی آر اے کے ذریعے فراڈ کی روک تھام اور تخفیف کی پالیسی کا نفاذ۔
ii۔ داخلی کنٹرول، تعمیل اور آڈٹ کے عمل کی منازبیت اور موثریت کے سلسلے میں سالانہ رپورٹ میں سی ای او کی طرف سے سرٹیفکیٹ کی شمولیت۔
iii۔ سی آر اے اور اس کے اہم اہل کاروں کے لیے 'صحیح اور مناسب شخص' کا معیار متعارف کرایا گیا ہے۔
اہم شعبوں میں ترامیم کا مقصد تعمیل کے بوجھ کو آسان بنانا اور کم کرنا ہے۔
ترمیم شدہ ضوابط کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے براہ کرم پی ایف آر ڈی اے کی ویب سائٹ دیکھیں:
ٹرسٹی بینک:
https://www.pfrda.org.in/myauth/admin/showimg.cshtml?ID=2888
مرکزی ریکارڈ کیپنگ ایجنسی:
https://www.pfrda.org.in/myauth/admin/showimg.cshtml?ID=2886
مندرجہ بالا آسانیاں تعمیل کی لاگت کو کم کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے ضوابط کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی بجٹ 2024-2023 کے اعلان کے مطابق ہیں۔
******
U.No:5260
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2008180)