سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی جانب سے بزرگ شہریوں سے متعلق سینئر سٹیزن اسکیم کے لئے مربوط پروگرام کے تحت 639 پروجیکٹوں کے لئے گرانٹس تفویض


تین سو چوّن کیمپوں کے دوران  364001 بزرگ شہریوں میں جینرک اور نان جینرک آلات کی تقسیم

بزرگ شہریوں کی نگہداشت کے تربیتی پروگرام کے تحٹ 3180 متعلقہ عملے کی تربیت

Posted On: 22 FEB 2024 6:22PM by PIB Delhi

سماجی  انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ سینئر سٹریزن افراد کی بہبود کے لئے نوڈل محکمہ ہے، لہذا یہ ان گروپوں کے لئے پروگرام اور پالیسیاں وضع کرنا ہے اور ریاستی سرکاروں، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی مدد سے ان پر عمدرآمد کرانے کا ذمہ دار ہے۔

اٹل وایو ابھیودیہ یوجنا (اے وی وائی اے وائی)کو محکمے کی جانب سے بزرگ شہریوں کی مختلف ضرورتوں مثلا رہائش ، خوراک ، طبی نگہداشت اور انسانی میل جول اور پروقار زندگی کا خیال رکھنے کے لئے عمل میں لایا جاتا ہے۔

 بزرگ شہریوں کے لئے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر ایس)  یہ اے وی وائی اے وائی کے تحت ایک حصہ ہے اور اس میں غیر سرکاری رضاکار تنظیموں کو بزرگ شہریوں کے لئے ہوم چلانے اور لگاتار ان کی دیکھ بھال کرنے کے لئے گرانٹ ان ایڈ فراہم کی جاتی ہے۔ ضرورتمند بزرگ شہریوں کو رہائش ، تغذیہ ، دوا علاج اور تفریح  وغیرہ مفت فراہم کی جاتی ہے۔

بزرگ شہریوں کے لئے اسٹیٹ ایکشن پلان (SAPSrC)۔ یہ اے وی وائی اے وائی کا ایک حصہ ہے اور اس کے تحت ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کو بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے تربیت یافتہ کارکنان حاصل کرنے کے لئے گرانٹ ان ایڈ فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں سینئر سٹیزن افراد کے لئے موتیا بند آپریشن اور بزرگ شہریوں کی بہبود کے لئے ریاست کی مخصوص سرگرمیاں شامل ہیں۔

راشٹر وایو شری یوجنا (آر وی وائی): یہ اسکیم بزرگ شہریوں کو ضعیف العمری سے ہونے والی معذوری کی صورت میں ان کو سہارا دینے والے آلات فراہم کرنے کے لئے ہے۔ اسکیم کے تحت فائدے حاصل کرنے کے مجاز بزرگ شہریوں کا بی پی ایل زمرے میں ہونا یا ماہانہ آمدنی پندرہ ہزار روپے تک ہونا شرط ہے۔ ان لوگوں کو کیمپوں کے ذریعہ آلات دیئے جاتے ہیں اور آج کی تاریخ تک 354 کیمپوں میں سینئر سٹیزن افراد کو 364001 آلات فراہم کئے جاچکے ہیں۔

ایلڈرلائن: سینئر سٹریزن کے لئے قومی ہیلپ لائن (14567): وزارت نے بزرگ شہریوں کے ساتھ غلط سلوک کئے جانے کے معاملے میں انھیں متعلقہ جانکاری کی فراہمی رہنمائی، جذباتی سہارا اور کارکنوں کے ذریعہ ان کی مدد اور ان کو بچانے کے کام کئے جاتے ہیں۔

سینئر کئر ایجنگ گروتھ انجن (ایس اے جی ای):بزرگ شہریوں کو عموما درپیش مسائل کے حل کے لئے اختراعی حل نکالنے کے لئے اختراعی اسٹارٹ اپس کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ متنخبہ اسٹارٹ اپس آئیڈیاز، کو فی پروجیکٹ ایک کروڑ روپے کی ایکوئٹی سپورٹ دی جاتی ہے۔

بزرگ شہریوں کی نگہداشت کے لئے تربیت۔ بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کی بڑھتی مانگ اور فراہمی کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لئے اور اس شعبے میں کارکنوں کو تیار کرنے کے لئے یہ زمرہ شامل کیا گیا ہے۔ اس کے تحت بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے تربیت یافتہ کارکنان تیار کئے جاتے ہیں جو سینئر سٹیزن افراد کی ضروریات کو سمجھتے ہوں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس کے ذریعہ اس پر عملدرآمد کیا جاتا ہے اور آج تک بزرگ زہریوں کی دیکھ بھال کے لئے 3180 کارکنان کو تربیت دی جاچکی ہے۔

******

U.No:5258

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2008179) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi