امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

موجودہ سال کے لیے کھاد بنانے والی کمپنیوں کو شوگر ملوں کے ذریعے فروخت کے لیے مركز نے پوٹاش سے اخذ كردہ شیرے (پی ڈی یم) کی باہمی متفقہ قیمت 4263 روپے/میٹرك ٹن ممكن بناءی ہے


پی ڈی یم مینوفیکچررز محکمہء کھاد کی غذائیت پر مبنی سبسڈی اسکیم(این بی ایس) کے تحت موجودہ نرخوں پر 345 روپے/ ٹن میں سبسڈی کا دعوی بھی کر سکتے ہیں

Posted On: 22 FEB 2024 6:34PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے موجودہ سال کے لیے کھاد بنانے والی کمپنیوں کو شوگر ملوں کے ذریعے فروخت کے لیے پوٹاش سے اخذ كردہ شیرہ(پی ڈی یم)کی باہمی متفقہ قیمت 4263 روپے/میٹرك ٹن ممكن بنائی ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی یم مینوفیکچررز محکمہء کھاد کی غذائیت پر مبنی سبسڈی اسکیم (این بی ایس) کے تحت موجودہ نرخوں پر 345 روپے/ ٹن میں سبسڈی کا دعوی بھی کر سکتے ہیں۔

اب دونوں شوگر ملیں اور فرٹیلائزر کمپنیاں پی ڈی یم پر طویل مدتی فروخت اور خریداری کے معاہدے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔

پی ڈی ایم ایک پوٹاشیم سے بھرپور کھاد ہے جسے گڑ پر مبنی ڈسٹلریز میں راکھ سے اخذ كیاجاتا ہے، یہ چینی پر مبنی ایتھنول کی صنعت کی ضمنی پیداوار ہے۔

یہ ڈسٹلریز ایتھنول کی تیاری کے دوران اسپنٹ واش نامی فضلہ کیمیکل تیار کرتی ہیں جسے زیرو لیکویڈ ڈسچارج  حاصل کرنے کے لیے راکھ پیدا کرنے والے انسینریشن بوائلر(آئی بی) میں جلایا جاتا ہے۔ پوٹاش سے بھرپور راکھ کو پی ڈی یم پیدا کرنے کے لیے پروسیس کیا جا سکتا ہے جس میں 14.5 فیصد پوٹاش مواد ہو اور کاشتکار کھیت میں ایم او پی (60 فیصد پوٹاش مواد کے ساتھ موریٹ آف پوٹاش) کے متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

سرِ دست پوٹاش بطور کھاد مکمل طور پر ایم او پی کی شکل میں درآمد کی جاتی ہے۔ مقامی طور پر پی ڈی ایم کی پیداوار درآمدی انحصار کو کم کرے گی اور پی ڈی ایم کی پیداوار میں ہندوستان کو آتم نربھر (خود انحصار) بنائے گی۔ فی الحال ایتھنول ڈسٹلریز سے پیدا ہونے والی تقریباً 5 ایل ایم ٹی پوٹاش راش کو مقامی طور پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اس راکھ کو پیدا کرنے کی صلاحیت 10-12 ایل ایم ٹی تک پہنچ سکتی ہے۔

شوگر ملوں کے لیے پی ڈی ایم کی تیاری اور فروخت ان کے نقد بہاؤ میں اضافہ کرنے اور کسانوں کو بروقت ادائیگی کرنے کے لیے آمدنی کا ایک اور ذریعہ بننے جا رہی ہے۔ کھاد کے شعبے میں درآمدی انحصار کو کم کرنے کے لیے یہ مرکزی حکومت کا ایک اور اقدام ہے۔

*****

U.No:5257

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2008172) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi