سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے کرناٹک کے بیلگاوی میں 7,290 کروڑ روپے کے 18 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 22 FEB 2024 7:09PM by PIB Delhi

کرناٹک میں جدید سڑک کنکٹیوٹی کو آگے بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت میں، مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے کل 7,290 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 18 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

یہ تقریب آج کرناٹک کے بیلگاوی میں کرناٹک کے پی ڈبلیو ڈی کے وزیر جناب ستیش جارکی ہولی جی، اراکین پارلیمان، ایم ایل سی، ایم ایل ایز اور سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں ہوئی۔

سڑک کے لئے یہ تبدیلی کے اقدامات خطے کو عالمی معیار کے نیٹ ورک میں ضم کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور روزگار پیدا کرنے کے لیے تیار کئے گئےہیں۔ یہ اسٹریٹجک پروجیکٹ نہ صرف زرعی اور سیاحت کے شعبوں کو بڑھاتے ہیں بلکہ پورے شمالی کرناٹک میں کنیکٹیوٹی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے عزم کی مثال بھی دیتے ہیں۔

 

******

ش  ح۔ ش ت ۔ م ر

U-NO. 5267


(Release ID: 2008170) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi