سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کرناٹک کے شیموگا میں کل 6,168 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 18 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 22 FEB 2024 7:13PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج کرناٹک کے شیموگا میں 6,168 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ 18 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

بھاناپور گڈناکیری سیکشن تاریخی مقامات جیسے ہمپی، ایہول، پٹاڈاکلو، اور بادامی تک رسائی کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے، جس سے بیلاری اور ہوسپیٹ کے کان کنی اور صنعتی مرکزوں سے رابطے میں اضافہ ہوتا ہے۔ انکولہ-گوٹی سیکشن، ہبلی شہر سے ہوتا ہوا، شمالی کرناٹک کے سب سے بڑے اے پی ایم سی اور شری سدرودھا مٹھ کی زیارت گاہ سے جوڑتا ہے۔ عربیل سے اڈاگنڈی سیکشن کاروار اور منگلورو بندرگاہوں سے رابطہ مضبوط کرتا ہے۔

مہاراشٹر بارڈر تا وجئے پور سیکشن کلیانہ کرناٹک کی صنعتی ترقی کو متحرک کرتا ہے، جو وجئے پور کی چینی صنعتوں اور میریان، چنچولی، اور کلبرگی کی سیمنٹ کی پٹی کو جوڑتا ہے۔ بیلاری بائی پاس بھیڑ کو کم کرتا ہے، اور بیلاری سے بائیرا پورہ سیکشن بین ریاستی رابطے کو بڑھاتا ہے۔ موڈیگیرے سے چکمگلورو تک ملناڈ کی زراعت اور زیارت گاہوں کو ترقی دیتا ہے۔

 

******

ش  ح۔ ش ت ۔ م ر

U-NO. 5268



(Release ID: 2008169) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi