کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

نامیاتی برآمدات کے فروغ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، اے پی ای ڈی اے نے آرگینک پروموشن ڈویژن کی تشکیل کی


اے پی ای ڈی اے نے اتراکھنڈ اور سکم سے نامیاتی برآمدات کو بڑھانے کے لیے روڈ میپ تیار کیا

Posted On: 22 FEB 2024 2:01PM by PIB Delhi

زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے ہندوستان کے نامیاتی برآمدی شعبے کو تقویت دینے کے ایک اہم اقدام میں نامیاتی برآمدات کے فروغ کے لیے ایک مخصوص  نامیاتی فروغ ڈویژن تشکیل دیا ہے۔ یہ ڈویژن اب ملک کی نامیاتی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک مرکوزی مقام  کے طور پر کام کر رہا ہے۔

زرعی فروغ سے متعلق ادارہ  ،ایک جامع حکمت عملی کے ذریعے اتراکھنڈ کے نامیاتی شعبے  کو بڑھانے کی سمت کام کر رہا ہے۔ اے پی ای ڈی اے کا منصوبہ، کاشتکاری کے طریقوں کو بڑھانے، سرٹیفیکیشن کے طریقہ کار کو بہتر بنانے، اور اہم برآمدی مصنوعات کی شناخت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس کا  حتمی مقصد عالمی نامیاتی بازار  میں اتراکھنڈ کے پروفائل کو ایک اہم حصہ دارے کے طور پر بلند کرنا ہے۔

ہندوستان کی پہلی، مکمل طور پر نامیاتی ریاست کے طور پر سکم کی اہم حیثیت کی بنیاد پر، اے پی ای ڈی اے برآمدات کو متنوع بنانے اور پائیدار طریقوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کر رہا ہے۔ نامیاتی دائرے میں سکم کی منفرد قوتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، فروغ کے ادارے کے منصوبے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر اس کی اہمیت کو بڑھانا ہے۔

اتراکھنڈ میں جاری  کامیاب اقدامات اور سکم کے لیے منصوبہ بندی کی تشکیل کے ساتھ، اے پی ای ڈی اے کا نقطہ نظر مزید ریاستوں میں ان حکمت عملیوں کو نقل کرنے  کی مہم میں توسیع کرنا  ہے۔ خاطر خواہ نامیاتی کاشتکاری کی صلاحیت والے خطوں کو نشانہ بنا کر، ادارہ پورے ہندوستان میں فروغ پزیر نامیاتی برآمدی مراکز کا نیٹ ورک بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔

 

اس کے علاوہ ، بین الاقوامی منڈیوں میں نامیاتی مصنوعات کی رسائی کو تقویت دینے کی کوشش میں، نامیاتی پیداوار کے لیے قومی پروگرام (این پی او پی) اہم اپ ڈیٹس سے گزر رہا ہے۔ این پی او پی رہنما خطوط میں آنے والی نظرثانی کا مقصد ای یو ضوابط سمیت اہم عالمی ضوابط اور معیارات کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ہے۔ یہ اسٹریٹجک ریلائنمنٹ ،جاری اور متوقع باہمی شناخت کے معاہدوں میں دور اندیشی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس اوور ہال (مکمل تفتیش) کے ایک اہم پہلو میں این پی او پی کے آئی ٹی  انفراسٹرکچر کی جدید کاری شامل ہے۔ ترمیم شدہ آئی ٹی سسٹم خاص طور پر سرٹیفیکیشن اداروں  اور ان کے سرٹیفائیڈ آپریٹرز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زیادہ لچکدار نگرانی کا طریقہ کار پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ نئے بنائے گئے آئی ٹی سسٹم میں کاشت  کی جیو ٹیگنگ اور معائنہ کے دوروں کے جیو لوکیشن کے انتظامات کا تصور کیا گیا ہے۔

*************

ش ح۔ ع ح ۔م ص

(U-5246)


(Release ID: 2008037) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Telugu