زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے اور کینیڈا کے صوبہ سسکاچیون کے وزیر اعظم جناب اسکاٹ موئے کے درمیان آج نئی دلّی میں میٹنگ منعقد ہوئی
وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرند لاجے نے بھارت کی توانائی اور خوراک کی حفاظت کے لئے بھارت اور سسکا چیون کے درمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا
Posted On:
21 FEB 2024 6:48PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے اور کینیڈا کے صوبہ سسکا چیون کے وزیر اعظم جناب اسکاٹ موئے کے درمیان آج نئی دلّی کے کرشی بھون میں میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں دالوں، پوٹاش، زرعی ٹیکنالوجیز اور تحقیقی شراکت داری کے مستقل اور قابل بھروسہ سپلائر کے طور پر بھارت کے ساتھ سسکا چیون کے ساتھ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کرنا شامل تھا۔

وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے بھارت کی توانائی اور خوراک کی حفاظت کے لئے بھارت اور سسکا چیون کے درمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ سسکا چیون ، یورینیم، پوٹاش، دال، مٹر، چنے اور نیم کیمیائی لکڑی کے گودے کی مصنوعات اور اجناس کا ایک قابل اعتماد سپلائر ہے اور بھارت کے لیے دالوں کی درآمد کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بایو ٹکنالوجی، ایگری ٹیک اور گندے پانی کو صاف کرنے کے شعبے میں تعاون کے موقع دریافت کرنے پر زور دیا اور ٹیکنیکل گروپ کی باقاعدہ میٹنگوں کے ذریعے پائیدار زراعت میں ، بھارت اور سسکا چیون کے درمیان معلومات کے تبادلےاور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو مزید مستحکم کرنے کی تجویز پیش کی ۔

عالی جناب اسکاٹ مو ئے نے بتایا کہ بھارت-سسکا چیون تعلقات میں اور زیادہ استحکام پیدا ہوا ہے اور سسکا چیون ، ان شراکت دار ممالک کی ،توانائی اور غذائی تحفظ کے حصول میں مدد کر رہا ہے۔ عالی جناب اسکاٹ مو ئے نے عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی خوراک کے پیداواری نظام، پائیدار زرعی خوراک کی مصنوعات، جدت طرازی اور قدرتی وسائل کی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے مستقل زراعت، کینولا اور گندم جیسی فصلوں کے کاربن فٹ پرنٹ پر تقابلی تجزیہ اور بینچ مارک اسٹڈیز کے لیے گلوبل انسٹی ٹیوٹ فار فوڈ سیکیورٹی ( جی آئی ایف ایس ) کی اہمیت پر زور بھی دیا اور بھارت کے ساتھ ٹیکنالوجیز اور بہترین پائیدار پیداواری طریقوں کے اشتراک کرنے پر اپنی رضامندی ظاہر کی۔ عالی جناب اسکاٹ مو ئے نے تکنیکی گروپ میٹنگوں کے ذریعے بھارت اور سسکا چیون کے درمیان تعاون کے شعبوں، علم کے تبادلے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر تبادلہ خیال کرنے اور اس کی کھوج کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تسلسل کے ساتھ بات چیت اور باقاعدہ تبادلہ خیال کی حمایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا س- ع ا )
U. No. 5242
(Release ID: 2007979)
Visitor Counter : 84