ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے پی ایم سواندھی استفادہ کنندگان کو بااختیار بناتے ہوئے اسکل انڈیا مشن کے تحت راشٹریہ ادیمتا وکاس پری یوجنا کا افتتاح کیا
Posted On:
21 FEB 2024 7:32PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور آنترپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے منگل کو اڈیشہ کے سمبل پور میں راشٹریہ ادیمتا وکاس پری یوجنا کا افتتاح کیا۔ اس پہل کےملک گیر دائرہ کار پر زور دیتے ہوئے اسے ورچوئل طریقے سے 9 شہروں بشمول بھوپال، کانپور، اندور، وارانسی، بھرت پور، شیلانگ، سلچر، ڈبرو گڑھ اور گوہاٹی میں شروع کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں اہم معززین بھی شامل ہوئے، جن میں جناب اتل کمار تیواری، سکریٹری، ہنر مندی کے فروغ اور آنترپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای)؛ جناب راہل کپور، جوائنٹ سکریٹری، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے )؛ محترمہ حنا عثمان، جوائنٹ سکریٹری، ایم ایس ڈی ای اور ڈاکٹر تفہیم الدین صدیقی، ڈائریکٹر پالیسی، فلپ کارٹ گروپ۔
خاص طور پرپی ایم سواندھی اسکیم سے مستفید ہونے والوں کے لیے تیار کیا گیا، یہ منفرد نیشنل انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ملک بھر میں ملازمت فراہم کرنے والوں کی مدد کے لیے حکومت کی ثابت قدمی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ راشٹریہ ادیمتا وکاس پری یوجنا کا مقصد لوگوں کو جامع کاروباری تربیت سے آراستہ کرنا ہے، جو روزگار کے متلاشیوں کے بجائے روزگارفراہم کرنے والوں کو فروغ دینے کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق ہے ۔ ابھرتے ہوئے روزگار بازار کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، یہ پہل ملازمین کو دوبارہ ہنر مند بنانے اور بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے تاکہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں ان کی مسابقت اور موافقت کو بڑھایا جا سکے۔
راشٹریہ ادیمتا وکاس پری یوجنا 22 ہفتوں کی مدت میں آنترپرینیورشپ کی جامع تربیت پیش کرے گی، جس میں تجرباتی علم کے ذریعے نظریاتی علم کو عملی تجربہ کے ساتھ جوڑاجائے گا۔ یہ تربیت آف لائن، آن لائن اور ہائبرڈ طریقے سے دی جائے گی، جس میں تکمیل پر سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے جس سے کورس کی معتبریت اور قدر میں اضافہ ہوگا۔
افتتاح کے موقع پر، جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ پی ایم سواندھی یوجنا کے استفادہ کنندگان کے لیے نیشنل آنترپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا آغاز خوانچہ فروشوں اور چھوٹے دکانداروں کو زیادہ ہنر مند بننے میں مدد گا ر ہوگا اور انہیں بااختیار بنائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند نے فلپ کارٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ خوانچہ فروشوں اور چھوٹے دکانداروں کو ہنر مند بنایا جاسکے۔ پائلٹ پروگرام کے تحت ملک کے 10 بڑے شہروں کے خوانچہ فروشوں کو اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے ٹریننگ کے ساتھ مشاہرہ بھی دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد ملک کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی شکل میں ایک لیڈر ملا ہے جس نے چھوٹے دکانداروں اور کاروبار کا خیال رکھا ہے۔ آج ایسے لاکھوں چھوٹے دکاندار اور تاجر پردھان منتری سواندھی یوجنا کے آسان قرضوں سے خود کفیل ہو رہے ہیں۔
اس تقریب میں جناب پردھان نے دس ریاستوں کے پی ایم سواندھی اسکیم کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ ان استفادہ کنندگان نے اپنے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح یہ اسکیم معروف تنظیموں سے صنعت سے متعلقہ مہارت کی تربیت حاصل کرنے اور اپنے کاروبار کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں ایک محرک کے طور پر کام کرتی ہے۔
پائلٹ مرحلے میں، اس پروجیکٹ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آنترپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) کے 20 مراکز، نوئیڈا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آنترپرینیورشپ (آئی آئی ای) ، گوہاٹی کے 10 مراکز کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔این آئی ای ایس بی یو ڈی اور آئی آئی ای ٹرینرز اور سرپرستوں کا ایک پول بنائیں گے اور حکومت،پی ایس یوز، صنعتوں، بینکوں، اور کامیاب کاروباریوں کے نمائندوں کو ٹرینیز کے ساتھ بات چیت کے لیے مدعو کریں گے۔اُدیمتا مرکز معروف اداروں جیسے این آئی ای ایس بی یو ڈی، آئی آئی ای اور دیگر تربیتی اداروں سے ریسورس کے افراد کے موجودہ پول کی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا جو کاروباری تربیتی پروگراموں میں علم کی دولت اور عملی بصیرت کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
راشٹریہ ادیمتا وکاس پریوجنا کا افتتاح ملک کی ہنر مندی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور’’کشل بھارت وکست بھارت‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے حکومت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ اس منصوبے کو ابتدائی طور پر منتخب اضلاع میں شروع کیا جائے گا، جس میں خواتین کی 40 فیصد شرکت کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ ایک مضبوط نگرانی کا طریقہ کار پیشرفت کو ٹریک کرے گا، اثرات کا اندازہ لگائے گا، اور کوالٹی کے معیارات کی پابندی کو یقینی بنائے گا۔ اس پروجیکٹ کا آغاز ہنر مندی کے فروغ کے لیے حکومت کے کثیر جہتی نقطہ نظر کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کی جدید کاری اوراسکل انڈیا ڈیجیٹل (ایس آئی ڈی) پلیٹ فارم کا قیام شامل ہے،جس کا مقصد ملک بھر میں قابل رسائی لچکدار ہنر مندی کے مواقع فراہم کرناہے۔
آنترپرینیورشپ کے فروغ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہنر مندی کے فروغ اور آنترپرینیورشپ کی وزارت، این آئی ای ایس بی یو ڈی اور آئی آئی ای نے مل کر 17 لاکھ سے زیادہ افراد کو آنترپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگراموں میں تربیت دی ہے، جو کہ آنترپرینیورشپ کے کلچر کو فروغ دینے کی سمت ہندوستان کے سفر میں ایک اہم کامیابی ہے۔
-----------------------
ش ح۔ف ا۔ ع ن
U NO: 5241
(Release ID: 2007977)
Visitor Counter : 76