وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی نے ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 21 FEB 2024 6:41PM by PIB Delhi

ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے)نے ایل سی اےتیجس طیاروں کے لئے مستقبل کے ہتھیاروں اور سینسروں کے انضمام کے لئے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو پر اے ڈی اے کے ٹیکنالوجی ڈائریکٹر (ایویونکس اینڈ ویپن سسٹم) جناب پربھولا چندرن وی کے اور آئی اے ایف کے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی آئی) کے کمانڈنٹ ایئر وائس مارشل کے این سنتوش وی ایس ایم نے دستخط کیے۔ ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) محکمہ دفاع  کےآر اینڈ ڈی محکمہ  کے زیراہتمام ایک اہم ادارہ ہے جس کے پاس ایل سی اے-تیجس اور اس کی مختلف  شکلوں کو ڈیزائن اور تیار کرنے کا اختیار ہے۔

موجودہ جنگی منظر نامے میں، ہوائی جہاز کے ہتھیاروں اور سینسر سوٹ کو اپ گریڈ کرنے کی مسلسل ضرورت ہے اور اس کے لیے اے ڈی اے نے ایس ڈی آئی کو ہتھیاروں اور سینسروں کے انضمام کے لیے معلومات کی منتقلی کا آغاز کیا ہے۔ یہ آئی اے ایف کو تیجس-ایل سی اے فائٹر کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانے کے لیے آزادانہ طور پر سینسر، ہتھیاروں کے انضمام اور پرواز کی جانچ کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

اے ڈی اے نے 10000 سے زیادہ قسم کے واقعات سے پاک پرواز کے کریڈٹ کے ساتھ سرٹیفائیڈ تیجس ایل سی اے کو کامیابی کے ساتھ مخصوص  نوعیت کاتیارکیا ہے۔ آئی اے ایف پہلے ہی اس لڑاکا طیارے کے دو اسکواڈرن تشکیل دے چکا ہے اوردو سیٹوں والے طیارے بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔

*************

ش ح۔ ج ق ۔م ش

(U-5240)


(Release ID: 2007932) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi